کیا گاجر کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟

گاجر ایسی سبزی ہے جس کو مختلف شکلوں میں کھایا جاتا ہے اور ہزاروں برسوں سے اس کی کاشت ہو رہی ہے۔
دنیا کے مختلف حصوں میں یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے مگر نارنجی رنگ کی گاجر ہی سب سے زیادہ عام ہے۔
گاجر ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں گاجر بے شمار وٹامنز، منرلز اور غذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی حامل ہے۔
تو آئیے ہم آپکو اس کے بےشمار فوائد بتاتے ہیں۔
بینائی:
گاجر میں وٹامن سی ہوتا ہے اور جسم میں وٹامن اے کی کمی رات کے اندھے پن یا کم رشنی میں دیکھنے میں مشکلات کا باعث بننے والی بیماری کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
گاجر اندھیرے میں دیکھنے میں مددگار ہے مگر بیشتر افراد کی بینائی میں اسے کھانے سے بہتری آنے کا امکان نہیں ہوتا، ماسوائے اس صورت میں جب ان میں وٹامن اے کی کمی ہو۔
کینسر:
ایک تحقیق کے مطابق کیروٹین سے بھرپور غذا مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گاجر کا جوس پینا پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔
نظام ہاضمہ:
زیادہ فائبر والی غذائیں معدے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اور قبض کی روک تھام بھی کرتی ہیں۔
ذیابیطس:
گاجر میں قدرتی مٹھاس کم ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کھانے سے بلڈ شوگر لیول بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے۔
ابلی ہوئی گاجر سے بلڈ شوگر بڑھنے کا امکان نہیں ہوتا اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہوتی ہے۔
ہڈیوں کے لئے مفید:
گاجروں میں وٹامن کے اور کچھ مقدار میں کیلشیئم بھی ہوتا ہے، یہ دونوں ہی ہڈیوں کی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں اور بھربھرے پن سے بچاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News