Advertisement

بہتر بینائی کے لئے ان آسان طریقوں پر عمل کریں

سائنسی ایجادات نے جہاں انسان کی زندگی کو سہل بنا دیا ہے وہیں اس کے غلط استعمال سے مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں انہیں میں بینائی کا کمزور ہونا بھی شامل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ فی زمانہ بچوں اور بڑوں میں بینائی کی کمزوری بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ موبائل اسکرین کا زیادہ استعمال ہے تاہم اس کے دیگر عوامل میں متوازن غذا نہ ہو نا، جین میں اس بیماری کا ہونا،آنکھوں پر ضرورت سے زیادہ تناءواور عمر کا بڑھنا شامل ہے ۔

یہ کمزوری دو طرح کی ہو تی ہے ایک دور کی نظر کی کمزوری جسے ہائپرو پیا کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قریب یا نزدیک کی نظر کی کمزوری یعنی مایو پیا کہلاتی ہے ۔ کمزور بینائی کے علاج کی غرض سے آنکھوں کے معائنہ کے بعد نظر کا چشمہ لگایا جاتا ہے یا بینائی زیادہ کمزور ہو تو آپریشن بھی تجویز کیا جاتا ہے ۔ لیکن یہا ں پر بینائی کو بہتر کرنے کے لئے کچھ گریلو علاج بتا ئے جارہیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی بینائی کو بہتر کر سکتے ہیں ۔

آپ بینائی کو بہتر کرنے کے لئے یہ پانچ علاج آزما سکتے ہیں

ایکیو پنکچر

ایکیو پنکچر ایک قدیم طریقہ علاج ہے ،ہمارے جسم میں تمام اعضاء کے لئے مخصوص پریشر پوائنٹس ہیں یعنی انہیں دبانے سے اس عضو کی بیماری کو دور کرنے میں کسی حد تک مدد مل سکتی ہے، اسی طرح بینائی سے متعلق بھی پریشر پوائنٹس ہیں یہ آپ کی آنکھوں کے دونوں کونوں میں موجود ہیں ا ن ایکیو پریشر پوائنٹس میں سے ہر ایک کی آہستہ اور ہلکے ہاتھ پانچ سے دس سیکنڈ تک مالش کریں ، اس عمل کو دن میں کئی بار دہرائیں ۔

Advertisement

صبح کی اوس میں کم از کم ننگے پاءو گھاس پر چلنا بھی ایکیوپنکچر کا طریقہ سمجھا جاتا ہے اس سے بینائی کو بہتربنانے میں بھی مدد ملتی ہے کیو نکہ یہ آپ کے پیروں سے جڑے اعصاب کو متحرک کرتا ہے ۔

بادام

بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ،اینٹی آکسیڈینٹ مواد اور وٹامن ای کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بینائی کوبہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے ۔ اس کے علاوہ بادام ارتکاز یعنی توجہ اور یاداشت کو بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔

پانچ سے دس بادام رات بھر پانی میں بھگو دیں صبح بادام کو چھیل کر پیس لیں اور انہیں ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ کم از کم چند ماہ تک اس عمل کو جاری رکھیں ۔

زیادہ کثرت سے پلکیں جھپکائیں

یہ نظر کو بہتر بنانے کے لئے گھریلوعلاج میں سے ایک ہے ،جس کے لئے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی ۔ پلک جھپکانہ آپ کی آنکھوں میں نمی بحال کرنے کا یک قدرتی طریقہ ہے ۔ ہر پانچ سے دس سیکنڈ میں پلکیں جھپکانایقینی بنائیں ۔ اس سے آپ کی آنکھوں کو سکون ملے گا ۔ اس کے علاوہ ہر پانچ سے دس سیکنڈ تک آنکھوں کو بند کریں اور انہیں آرام دیں ایسا اس وقت کریں جب آپ کمپیوٹر کے سامنے کام کر رہیں ہوں اس سے آنکھیں سکون اور راحت محسوس کریں گی ۔

Advertisement

آنکھوں کی ورزش

جس طرح جسم ورزش کے نتیجے میں صحت مند رہتا ہے اسی طرح آنکھوں کی ورزش کرنابھی بینائی کو بہتر بنانے کا سب سے آسان طریقہ ہے ،آنکھوں کی اس ورزش میں آپ کو کسی مخصوص پو زیشن میں رہنا یا الگ وقت مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اپنی آنکھوں کو گھڑی کے حساب سے گھمائیں ،پھر گھڑی کے مخالف گھمائیں مگر آہستہ آہستہ ۔ اور ہرایک سیٹ مکمل ہو نے کے بعد کچھ دیر پلکیں جھپکائیں ۔ اسے روزانہ کم از کم چار سے پانچ بار دہراتے رہیں ۔

چشمے کا استعمال کریں

دن کی روشنی میں جب بھی گھر سے باہر جائیں دھوپ کے چشمے کا استعمال ضرور کریں ۔ کیو نکہ تیز دھوپ بھی آنکھوں کو متاثر کرتی ہے ۔ اسی طرح زیادہ تیز روشنی کی جانب دیکھنے سے بھی گریز کریں ۔

پھل اور سبزیاں

Advertisement

تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں جو مجموعی صحت کے ساتھ بینائی کو بھی بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version