Advertisement

ایک صحت بخش سینڈوچ میں کیا اجزاء شامل ہونے چاہئے؟

سینڈ وچ کسے پسند نہیں، ایک صحت مند اور مزیدار سینڈوچ بنانے کے لیے ہمیشہ سے ہی دو چیزوں کا خیال رکھا جاتا ہے ان میں ایک کیلوریز اور دوسری چکنائی۔ جبکہ اس سینڈوچ میں موجود ایک اہم جز سوڈیم کو بھول جاتے ہیں۔ تاہم ایک صحت بخش سینڈوچ ایسے اجزاء پر مشتمل ہونا چاہئے جو آپ کو ذائقہ کے ساتھ صحت بھی فراہم کرسکے۔

اسی لیے یہاں پر ایک صحت مند سینڈوچ بنانے کا طریقہ پیش کیا جارہا  ہے

روٹیاں

ایسی روٹی کا انتخاب کریں جس میں فی سلائس 80 کیلوریز سے زیادہ نہ ہو۔ بہت سی بریڈ بنانے والی کمپنیوں کی ڈبل روٹی فی سلائس 100 کیلوریز سے زیادہ ہوتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ پیٹا، یا براؤن بریڈ آزما سکتے ہیں۔

کوشش کریں کہ کارن فلیکس فائبر کا انتخاب کریں۔ ان میں معمولی طور پر 45 کیلوریز ہوتی ہیں، جبکہ ان میں 5 گرام فائبر ہوتا ہے۔

Advertisement

گوشت

ابلی یا گرلڈ چکن کو صحت مند گوشت کے لیے ترجیح دی جاتی ہے، حالانکہ بہت سے دوسرے صحت مند متبادل بھی ہیں۔ آپ اسٹیم کی ہوئی سبزیاں بھی  استعمال کرسکتے ہیں، جیسے زکنی اور بینگن جسے رات بھر سرکہ میں رکھ کر میرینیٹ کیا گیا ہو۔

مزید سبزیاں شامل کریں

سینڈوچ میں پنیرکے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس میں سوڈیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے بجائے ٹماٹرکے سلائس اور گاجرشامل کریں۔ اس طرح سوڈیم کی مقدار تقریباً 27 ملی گرام ہی ہوگی۔

ساس یا چٹنی

مایونیز، پیسٹو اور آئیولی آپ کے سینڈوچ کے لیے صحت مند نہیں ہیں۔ ان میں 200 سے 400 کیلوریز ہوتی ہیں۔ مذکورہ مصالحہ جات استعمال کرنے کے بجائے، اپنی روٹی میں میش کئے ہوئے ایوکاڈو شامل کریں  جس میں صرف 7 ملی گرام سوڈیم ہوتا ہے۔ اس طرح آپ نے 81 ملی گرام سوڈیم کم استعمال کیا۔

Advertisement

مصالحے

سینڈ وچ میں سب سے بہتر مصالحہ کالی مرچ ہے اسے شامل کریں۔ یہ پسنے کے بعد ضروری تیل خارج کرتی ہے، جو بنا کسی کیلوریز کے اضافے کے کھانے کا ذائقہ فراہم کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version