Advertisement

انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے 5 فائدے

آج ہم آپکو انگور کھانے سے جسم کو ہونے والے 5 فائدے بتائیں گے۔

انگور کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سُرخ انگور، کالا انگور، پیلا اور گلابی انگور اور سبز انگور وغیرہ شامل ہیں۔

انگور گرم مرطوب علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور صحت کے متعلق اس کے بیشمار فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں ہی کھایا جاتا ہے۔

جوڑوں کے لیے بہترین:

ایک تحقیق کے مطابق انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

Advertisement

دماغی صحت بہتر کرے:

تحقیق کے مطابق انگور کھانے کی عادت دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، انگور کھانے سے ان اثرات سے تحفظ میں مدد ملتی ہے جو کہ الزائمر امراض سے جڑے ہوتے ہیں۔

ذیابطیس کو فائدہ دیتا ہے:

انگور اگرچہ بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے لیکن اس کا گلیسمیک انڈیکس 53 ہے یعنی یہ کم گلیسمیک انڈیکس والے ایسے کھانوں میں شامل ہے جن میں موجود میٹھا اور کاربس خون میں شوگر لیول کو چینی کی طرح تیزی سے ہائی نہیں کرتے۔

ایک تحقیق کے مطابق انگور میں ایسے کمپاونڈ شامل ہیں جو بلڈ شوگر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور یہ جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے۔

آنکھوں کے لیے مفید:

Advertisement

تحقیق کے مطابق انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے،  انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔

بڑھاپا جلدی نہیں آنے دیتا:

انگور کھانے سے آپ کی جلد تر و تازہ اور تندرست رہتی ہے۔

یہ بڑھاپے سے پیدا ہونے والے اثرات کو سُست کر دیتا ہے اور جوانی کو لمبے عرصے تک قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version