پروٹین سے بھر پور انڈا ملا دودھ پینے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟

دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد دن کا آغاز دودھ یا اس کے بنے مشروبات سے کرتی ہے اس سب سے بڑی وجہ دودھ کا مکمل غذا ہونا ہے۔
دودھ میں وہ تمام تر غذائی اجزاء جیسے پروٹین،چکنائی،کیلشیم،وٹامن ڈی،وٹامن بی بارہ،پوٹاشییم اور فاسفورس موجودہوتے ہیں جو انسانی صحت ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
اسی طرح انڈا بھی ابتدا ہی سے انسان کے لئے بہترین غذا کے طور پر جانا جاتا رہا ہے یہ حیرت انگیز طور پر ایسے وٹامنز اور منرلز سے لدا ہوتا ہے جو دن بھر آپ کو توانا رکھتے ہیں تاکہ آپ روز مرہ کو معمولات کو بہتر طریقے سے انجام دیں سکیں ۔
تاہم ان دونوں غذاؤں کو ملا کر ایک ساتھ استعمال کرنے سے ان کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے گرم دودھ میں انڈہ ملا کر استعمال کرنے کا رواج کافی پرانا ہے یہ فوری تونائی حاصل کرنے ایک بہترین اور موٗثر ذریعہ ہے
اسی طرح اس گرم مشروب میں وٹامن ڈی، زنک اور پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کا اثرآ پ کی مجموعی صحت پر بھی ہوتا ہے ۔ ان دونوں صحت بخش غذاءوں کو ملا کر استعمال کرنے سے مزید کیا فائدے حاصل ہو تے ہیں جانتے ہیں ۔
دماغی طاقت
اس میں وٹامن ڈی بارہ ہو تا ہے جو دماغی طاقت اور یاداشت کو بڑھاتا ہے ۔
مضبوط دانت
کچے انڈے اور دودھ دونوں میں فاسفورس ہوتا ہے ،جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو صحت مند رکھتا ہے اور مسوڑھوں کے مسائل سے تحفظ دیتا ہے ۔
انیمیا(خون کی کمی)
یہ گرم مشروب آئرن سے بھرا ہوتا ہے اسی لئے خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
صحت مند بال
انڈے اور دودھ ملا مشروب اپنے اندر کیشیم کی وافر مقدار رکھتا ہے جو بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے اور سفید بالوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے ۔
گٹھیا
دودھ اور انڈا دونوں میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے اس مشروب میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور آپ گٹھیا جیسے مرض سے بچے رہتے ہیں ۔
بڑھتی عمر کے اثرات
اس میں زنک کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے،اور انسان صحت مند جسم کے ساتھ جواں رہتا ہے ۔
بیماریوں سے بچاءو
اس مشروب میں کئی اہم منرلز اور وٹامنز کثیر تعددا د میں پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور اس طرح آپ بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔
بہتر بینائی
اس میں وٹامن اے ہو تا ہے جو بینائی دوست وٹامن کہلاتا ہے ، اسی لئے بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News