Advertisement

ماؤتھ واش کا استعمال منہ کی صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین نے آگاہ کردیا

منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، اسی لیے اس کی صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔

منہ کی صحت اور صفائی کا خیال رکھنے کے لیے جہاں ایسی غذاؤں سے اجتناب ضروری ہے جو منہ، دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے نقصان کا باعث بنتی ہیں اسی طرح دانتوں کو برش کرنا اور اچھے ماؤتھ واش کا استعمال بھی لازمی ہے۔

منہ کی صفائی میں ماؤتھ واش بہت اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کے دانتوں کی صفائی کرتا ہے، مختلف وائرس سے دانتوں کے محفوظ رکھتا ہے، جراثیم سے منہ کے حفاظت کرتا ہے اور بیکٹیریا کے پیدا ہونے کے خدشے کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ماؤتھ واش میں دیگر کئی اجزاء کے ساتھ الکحل ایک بنیادی جز ہوتا ہے۔

تاہم یہاں پر ماؤتھ واش کے مفید یا مضر ہونے کے بارے میں بات کی جارہی ہے اور ماہرین منہ کو صحت مند رکھنے والے اس محلول کو کیوں مضر قرار دے رہے ہیں۔

لاکوا اے واکرونسن جو کہ منہ کی صحت کے ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش میں موجود الکحل پرنظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ منہ میں لعاب (تھوک) کی پیداوار میں کمی کا سبب بن سکتا ہے اور یہ کمی کئی مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ جبکہ ایک تحقیق کے مطابق ماؤتھ واش دانتوں پر کئی طرح کے داغ یا نشانات کا باعث بھی بنتے ہیں۔

Advertisement

ماؤتھ واش کے استعمال کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ منہ کے اچھے اور برے دونوں طرح کے بیکٹیریا کو کم کر دیتا ہے جس سے منہ میں کئی طرح کے انفیکشن جنم لے سکتے ہیں۔

ماؤتھ واش کے مضر صحت پہلو کے قطع نظر، ایسا ماؤتھ واش استعمال کریں جس میں الکحل کے بجائے فلورائیڈ موجود ہو، فلورائیڈ دانتوں کو کمزور ہونے سے بچانے کے ساتھ منہ کے خراب یا مضر بیکٹیریا کی پیداوار کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version