Advertisement

صحت مند جگر کے لیے اس سبزی کو استعمال کریں

جگر انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہے جو فلٹرکا اہم کام انجام دیتا ہے صرف یہی نہیں یہ جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام، میٹابولزم، نظام ہاضمہ اورجسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جگر جسم کے کئی افعال تو انجام دیتا ہی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ اہمیت فاسد مادوں کے اخراج یعنی ڈیٹوکسی فیکیشن کے لیے ہے۔ اس طرح یہ جسم کو بیماری کا سبب بنے والے زہریلے مادوں سے پاک کر کے صحت مند رکھتا ہے۔

جگر فلٹر جیسا اہم کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کے خون کو فلٹر کرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اہم عضو ہر وقت مصروف رہتا ہے۔

چقندر جگر کوصحت مند رکھنے میں کس طرح معاون ثابت ہوتا ہے؟

Advertisement

چقندرمیگنیشیم، کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم، وٹامن سی، فاسفورس، مینگنیز سے بھرپور ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں بیٹین، کیروٹین اور بی کمپلیکس بھی ہوتے ہیں۔

بیٹین چقندر میں موجود ایک ایسا جز ہے جو جگر کی حفاظت اور بائل کے بہاؤ کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق یہ خون میں ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بیٹین بنیادی طور پر چقندر کے اوپری حصے میں موجود ہوتا ہے جہاں سے پتے نکلتے ہیں۔ بائل اور چکنائی کے میٹابولزم کے بہاؤ کو فروغ دینے کے ساتھ بیٹین جگر کے افعال کی بہتر انجام دہی میں اہم کردارادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جگر پر الکحل کے اثرات سے جگر کو بچانے میں مدد کر سکتا ہے، جو چقندر کو ڈیٹوکس کے لیے بہترین معاون بناتا ہے۔

یہاں پر جگر دوست اسمودی بنانے کے لیے چقندر کو اس طرح استعمال کریں

جگر ڈیٹوکس اسمودی

اجزاء:

Advertisement

اس اسمودی کو بنانے کے لیے 1 عدد چھلا ہوا لیموں، ½ کپ ککروندا، ½ پارسلے، ½ سیلری اور 2 چھلی ہوئی نارنگی۔

ہدایات:

ان تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی بلینڈ کریں۔

صحت مند جگر کے لیے چقندر کا مشروب

اجزاء:

یہ مشروب تیارکرنے کے لیے 1 عدد چقندر، 1 عدد گاجر، 1 عدد چھلا ہوا لیموں مٹھی بھر سلیری۔

Advertisement

ہدایات:

ان تمام اجزاء کو جوسر میں ڈال کر رس نکال لیں لیجئے صحت بخش مشروب تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version