پرندوں کی چہچہاہٹ سننے کا حیران کن فائدہ

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پرندوں کی چہچہاہٹ سننے سے انسان کی طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے؟
جی ہاں! حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرندوں کی چہچہاہٹ انسانی کانوں کے لیے ایک ٹانک کی طرح کام کرتی ہے جسے سن کر انسان کی طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔
اس تحقیق کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ ہلکی یا تیز آوازوں سے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق میں 295 لوگوں کو شامل کیا گیا جنہیں 6 منٹ تک ہلکی اور تیز ٹریفک کے شور کی آوازیں اور ہلکی اور تیز پرندوں کی چہچہاہٹ کی آوازیں سنائی گئیں۔
ان آوازوں کو سنانے کے بعد تحقیق میں شامل افراد سے اداسی، اضطراب پاگل پن اور وسوسوں کے حوالے سے سوال نامے پر کروائے گئے۔
جوابات سے دیکھا گیا کہ پرندوں کی چہچہاہٹ اور قدرتی ماحول انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، پرندوں کی آوازیں سن کر انسان کی طبیعت ہشاش بشاش ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

