Advertisement

ای سگریٹ پینے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آج کل کے جدید دور میں ای سگریٹ پینا ایک عام سی بات ہو گئی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے آپ کو خطرناک بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہے؟

جی ہاں! حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای سگریٹ کے دھوئیں میں موجود ٹھوس ذرات (کیمکلز) سے دل کی دھڑکن بے ترتیبی کا شکار ہو سکتی ہے۔

  یہ تحقیق کرسٹینا لی براؤن انوائرمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ای سگریٹ کے کیمیکل والے دھوئیں سے جانوروں میں دل کی دھڑکن میں واضح بے قاعدگی پائی گئی۔

محققین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹس میں جو ’ای لیکوئڈز‘ شامل ہیں، ان میں موجود کیمیائی مادوں کے ساتھ قلیل مدتی رابطہ بھی لوگوں کے دل کی دھڑکن کو غیر مستحکم کر سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ای سگریٹ سے کیمیکلز کے ذرات کو منتقل کرنے والا دھواں خارج ہوتا ہے، یہ دل کے برقی ترسیل میں خلل ڈال سکتا ہے، اس ناقص سگنلگ کی وجہ سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو جاتی ہے۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ پینے سے دل کی شریان اور اس کا نچلا خانہ متاثر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دو بڑے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ایک یہ کہ دل کی دھڑکن بہت تیز ہو جاتی ہے یا پھر بہت سست ہو جاتی ہے اور اس دوران اچانک دل بند بھی ہو سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version