Advertisement

مریض اپنے معالج کو پہلے نام سے پکارتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

انسان جب بیمار ہوتا ہے تو علاج کی غرض سے معالج کا رخ کرتا ہے، لیکن یہ آپ نے کبھی نہیں سوچا کہ آپ ان کو ان کے کس نام سے پکارتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریباً ایک تہائی لوگ ڈاکٹروں کو ان کے پہلے ناموں سے پکارتے ہیں۔

میو کلینک کے محققین نے 1,092 ڈاکٹروں اور ان کے تقریباً 15,000 مریضوں کے درمیان تقریباً 90,000 پیغامات کا تجزیہ کیا۔

تحقیق کے مطابق خواتین ڈاکٹروں کو ان کے ہم منصب مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں ان کے پہلے ناموں سے پکارے جانے کا امکان دو گنا زیادہ تھا، اسی طرح آسٹیو پیتھک ڈاکٹروں کو ایم ڈی ڈگری والے ڈاکٹروں کے مقابلے میں ان کے پہلے ناموں سے بلانے کا امکان بھی دوگنا تھا۔ مزید برآں، بنیادی نگہداشت کے ڈاکٹروں کو خصوصی ڈاکٹروں کے مقابلے میں ان کے پہلے ناموں سے حوالہ کیے جانے کا امکان 50 فیصد زیادہ تھا۔

خواتین مریضوں میں اپنے ڈاکٹروں کے پہلے نام استعمال کرنے کا امکان 40 فیصد کم تھا۔

Advertisement

محققین نے مریض اور ڈاکٹر کے اعداوشمار کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ تحقیق کو آگے بڑھایا جیسے کہ عمر اور جنس تاہم دیگر اور معلومات جن میں ثقافت اور نسل کو شامل نہیں کیا۔

اس کے علاوہ تحقیق میں یہ پیمائش نہیں کی کہ آیا ڈاکٹر اپنے پہلے نام سے پکارا جانا پسند کرتے ہیں یا نہیں ۔ پیغامات کا اندازہ قدرتی لینگویج پروسیسنگ الگورتھم کے ذریعے کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Next Article
Exit mobile version