کیا آپ آلو کھانے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

آج ہم آپکو آلو کھانے کے بےشمار فوائد بتائیں گے۔
ہم میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے آلو نہ کھائے ہوں یا وہ آلو نہ کھاتا ہو لیکن آلو اپنے فوائد کے اعتبار سے دنیا کی مفید ترین سبزیوں میں بھی شمار ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ متوازن غذا میں ہمیشہ آلو کو شامل رکھا جاتا ہے۔
غذائیت کے معاملے میں آلو کتنا بھرپور ہوتا ہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اگر پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدارہوتی ہے۔
29 فیصد کاربو ہائیڈریٹس اور 8.5 فیصد پروٹین ان کے علاوہ ہیں۔
وٹامن، پروٹین اور معدنیات پر مشتمل یہ تمام غذائی اجزاء صرف عام لوگوں ہی کے لیے نہیں بلکہ غذائی ماہرین کے نزدیک بھی آلو کو پسندیدہ ترین سبزی کے مقام پر فائز کرتے ہیں۔
فوائد:
بلڈ پریشر کو بہتر رکھے:
آلو بلڈ پریشر کو بہتر رکھتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ آپ تیل میں تلے آلو کے چپس کھاتے جائیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اپنے سلاد کا حصہ بنائیں۔
دماغی صحت کو بہتر کرے:
آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ Alzheimer نامی دماغی مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید:
آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو پیٹ کی خرابی یعنی دائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔
پُرسکون نیند:
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔
ہڈیوں کے لیے مفید:
آلو میں کیلشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔
پُر رونق جلد:
آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتا ہے۔
آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر کرے جبکہ اسے چہرے پر لگایا جائے تو جھریاں بھی ختم ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

