Advertisement

روزانہ دودھ میں بھیگی ہوئی ’انجیر‘ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟

انجیر ایک زبردست خشک میوہ ہے، جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ انجیر کھانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

اس کے علاوہ صبح خالی پیٹ انجیر کو رات بھر پانی میں بھگو کر قبض، وزن میں اضافہ، بے خوابی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں غذائیت سے بھرپور انجیر کے دیگر فوائد کیا ہیں۔

پرسکون نیند آئے گی:

انجیر کو دودھ میں ملا کر پینا جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود ٹرپٹوفن اور میلاٹونن کی زیادہ مقدار رات کو اچھی نیند لینے میں مدد دیتی ہے۔

Advertisement

یہ سردی کے دنوں میں جسم میں توانائی لاتا ہے اور نزلہ، کھانسی، بخار جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔

دن کا شاندار آغاز:

انجیر کو کچا بھی کھایا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اسے خشک کھانا بھی فائدہ مند ہے۔ انجیر کی دونوں قسمیں جسم کو یکساں غذائیت فراہم کرتی ہیں۔

انجیر میں موجود آئرن اور پوٹاشیم جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہیں۔ جو لوگ دن بھر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں وہ اپنے دن کا آغاز بھگوئے ہوئے انجیر سے کر سکتے ہیں۔ یا انجیر کو دودھ میں ابال کر صبح ایک گلاس پی لیں،

اس سے دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے۔

انجیر بےشمار بیماریوں کا علاج:

Advertisement

انجیر کے استعمال سے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں موجود کیلشیم جسم کی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے باقاعدہ استعمال سے گھٹنوں یا جوڑوں کے درد سے بھی آرام ملتا ہے۔

انجیر کا استعمال دمہ، تپ دق، ہائی بی پی اور پیٹ سے متعلق مسائل کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

دو یا تین انجیروں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح خالی پیٹ کھائیں۔ روزانہ ایسا کرنے سے قبض، بواسیر، گیس، تیزابیت جیسے مسائل دور ہوتے ہیں اور جسم بیماریوں سے پاک رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version