Advertisement

کیا پنیر کھانا عمر میں اضافہ کا باعث بنتا ہے؟ سائنس کیا کہتی ہے

انسان ازل سے ہی یہ خواہش رکھتا ہے کہ طویل عرصے تک زندہ رہے، اور اس مقصد کے لیے وہ جدوجہد بھی کر رہا ہے، تاہم مختلف تحقیق کے نتیجے میں کچھ غذاؤں کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اگر آپ پنیر کھانے کے شوقین تو یہ خبر آپ کے لیے ہے، حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنیر کھانا لمبی زندگی کا ضامن ہو سکتا ہے۔

نیچر میڈیسن کی حالیہ تحقیق کے مطابق پرانے پنیر میں پائے جانے والے ایک مرکب اسپرمائڈائن کا استعمال طویل عرصے تک زندہ رہنے کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔

ابتدائی طور پر، محققین نے چوہوں اور چوہیوں پرسپرمائڈائن کے اثرات کا تجربہ کیا، جس کے بعد  ان کی اوسط عمر میں اضافہ دیکھا گیا۔

اس کے بعد محققین نے پنیر کی افادیت جاننے کے لیے  800 اطالوی پاشندوں کی خوراک کے بارے میں سروے کیا اور جن لوگوں نے اسپرمائیڈائن کی زیادہ مقدار کو غذا میں شامل رکھا ان میں ہارٹ فیلیئر، بلڈ پریشر اور دیگر امرض قلب کا خطرہ 40 فیصد کم تھا۔

Advertisement

لہذا، اس تحقیق کے نتائج کے مطابق پنیر کا استعمال امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرتا ہے، جو کہ اموات کی بڑی وجہ ہیں۔

نتیجہ

پنیر کھانا زندگی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے لیکن اس سے پہلے کہ آپ فرج میں رکھے پنیرکی زائد مقدارکو کھائیں بس یہ یاد رکھیں کہ پنیر میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے، جو اسپرمیڈین کے اثرات کو ختم کر سکتی ہے۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ مکئی، مٹر، تمام اناج اور سویا بین میں بھی اسپرمائیڈین موجود ہوتا ہے جسے آپ پنیر کے ساتھ غذا میں شامل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version