Advertisement

خوش رہنا چاہتے تو ان طریقو ں کو آزمائیں

ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ خوش اور مطمئین رہے تاہم اس نفسا نفسی کے دورمیں جہاں ہر شخص کا محور اسی کی اپنی ذات ہےخوش رہنا مشکل ہوگیا ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ زندگی کے روزوشب میں ایسے بہت سے معاملات پیش آتے ہیں جوآپ کو اداس یا پیشان کر دیتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تمام حالات کے باوجود بھی انسان کچھ عادات یا طریقوں کو اپنا کر خوش رہ سکتا ہے اورحقیقی خوشی دوسروں کو خوش کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہاں پر ایسے طریقوں کو بیان کیا جارہا ہے جو آپ کی خوشی کا باعث بنے گے۔

چہل قدمی

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اپنے بازوؤں کو لہراتے ہوئے طویل سفر کرنے سے آپ مثبت اور بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی وجہ سے  پریشان ہیں تو چہل قدمی اسے دور کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Advertisement

مسکرائیں

اگر آپ اپنے حوصلے بلند کرنا چاہتے ہیں؟ تو مسکرانے کی عادت اپنائیں یہ حوصلہ بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جب آپ اس طرح مسکراتے ہیں تو آپ اپنے دماغ کی کیمسٹری کو تبدیل کر سکتے ہیں اور خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔

فلاحی کاموں میں حصہ لیں

اپنی کمیونٹی میں شامل ہونے یا ضرورت مند دوست کی مدد کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ اس طرح  آپ خود بھی مدد کریں گے اور دوسرے رضاکاروں کے ساتھ مل کر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ایک جانب تو یہ عمل آپ کی خوشی فراہم کرے گا جبکہ ساتھ یہ آپ کی ذہنی صحت اور تندرستی کے لیے بھی بہترین ثابت ہوگا۔

Advertisement

نئے دوست بنائیں

ایسے تمام افراد کے ساتھ وقت گزارنا آپ کو اچھا لگتا ہے جو آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ نئے دوستوں اور رشتوں کو بنانے کے لیے تیار رہیں۔ چاہے وہ ایسا شخص ہو جس سے آپ دفتر، جم یا پارک میں ملتے ہوں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اپنے قریبی اور زندگی بھر کے روابط کو بھی برقراررکھیں۔ کئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ جتنے زیادہ لوگوں سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں، اتنے ہی خوش رہتے ہیں۔

اپنی نعمتیں شمار کریں۔

آپ نے اپنی زندگی میں جو کچھ حاصل کیا ہے، اور زندگی میں جو کچھ اچھا ہے اسے لکھیں۔ جب آپ اس روشن پہلو کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح آپ مثبت انداز میں سوچتے ہیں اور شکر گزار ہوتے ہیں یہی صفت آپ کی خوشی فراہم کرتی ہے۔

Advertisement

ورزش کریں

آپ کے مزاج کو بہترکرنے کے لیے صرف 5 منٹ کا وقت درکار ہے۔ مختصر وقت کے لیے کی جانے والی باقاعدہ ورزش نہ صرف آپ کے ڈپریشن کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

معاف کریں، بھول جائیں

کیا آپ کا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف یا رنجش ہے؟ تو درگزر کریں،  معافی آپ کو منفی خیالات سے آزاد کرتی ہے اور آپ کی زندگی میں اندرونی سکون فراہم کرتی ہے اس طرح آپ خوش رہتے ہیں۔

Advertisement

ذہن سازی کی مشق کریں

ہفتے میں ایک گھنٹہ مراقبہ کریں۔ یہ آپ کو خوشی، سکون اور اطمینان فراہم کرے گا۔ اور آپ کے دماغ میں خوش رہنے کے لیے کئی راہیں ہموار کرے گا تاکہ آپ کو خوشی محسوس کرنا آسان ہو جائے۔

بھرہور نیند لیں

Advertisement

نیند بھی مزاج کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے تمام افراد کوبہتر موڈ میں رہنے کے لیے روزانہ ہر 7 یا 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ پرسکون اور گہری نیند لیں گے تو اس طرح  آپ کے خوش ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

زندگی کے مقصد کو ذہن میں رکھیں

جب آپ اپنے مقصد کو یا د رکھتے ہیں کہ آپ کیوں یہ کام کرہے ہیں، جیسے ورزش کرنا یا کسی اور کے لیے کچھ اچھا کام کرنا، تو یہ آپ کی زندگی کو معنی دیتا ہے۔ دن کتنا ہی مصروف کیوں نہ گزرے تو اسے ذہن میں لانے کے لیے ایک لمحہ ضرور نکالیں۔ خوشی لمحاتی خوشی سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے یہ آپ کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اطمینان کا باعث بھی بنتی ہے کہ آپ صحیح سمت میں جارہے ہیں۔

اپنے آپ کو چیلنج کریں۔

Advertisement

آپ اپنی اندرونی آوازسنیں جو اکثر آپ کے ان پہلوؤں کی نشاندہی کرتی ہیں جن پر آپ مہارت نہیں رکھتے۔ جس وقت یہ آواز آئے تو اپنے آپ کو اس مہارت کو حاصل کرنے کے لیے چیلنج کریں۔ یہ وہ موقع ہوگا جب آپ اسے حاصل کر لیں جو آپ کی حقیقی خوشی کا باعث بنے گی۔

مثبت لوگوں کو تلاش کریں

ایسے افراد جو ہمیشہ ہی آپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ان سے دور رہیں جبکہ ایسے لوگوں کو دوست بنائیں جو آپ کی ناکامی پر بھی حوصلہ افزائی کریں اور آپ  کی ہمت بڑھائیں آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version