Advertisement

لائیکوپین سے بھر پورٹماٹر کا رس ان 6 طریقوں سے چہرے پر لگائیں

صاف شفاف جلد چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے تو کیوں نہ اس کی بہترین حفاظت کے لیے ٹماٹر کا رس استعمال کیا جائے۔

ٹماٹر ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ یہ سبزی جہاں آپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر آپ کو صحت مند رکھتی ہے وہی یہ آپ کی جلد کے کئی مسائل کو بھی حل کرتی ہے ۔ اس میں پوٹاشییم ،وٹامن اے ، سی ،بی، ای ،میگنیشییم ،لاءکوپین،بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ بکثرت پائے جاتے ہیں ۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کی جلد کو جواں اور حسین بناتا ہے ۔

چکنی جلد کے لئے

ٹماٹر جلد پر سے چکنائی کو صاف کر کے اسے نارمل بناتا ہے اس کے لئے ٹماٹر کا رس چہرے پر لگائیں اور پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد پانی سے دھو لیں ۔ یہ نہ صرف چکنائی کو کم کرتا ہے بلکہ جلد کی شادابی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔

کھلے مسامات کو بند کرنے کے لئے

Advertisement

یہ جلد کے کھلے مسامات کو بند کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے اس کے لئے ایک ٹماٹر کو آدھا کاٹ کر اپنے چہرے پر ملیں اور پندرہ منٹ تک اس کا رس لگا رہنے تاکہ یہ مسامات میں اچھی طرح سے جذب ہو جائے ،پھر پانی سے دھو لیں ۔

رنگت نکھارنے کے لئے

ٹماٹر میں ایسے اجزاء پائے جاتے جو جلد کے داغ اور جھائیاں صاف کرنے رنگت کو نکھارتے ہیں اس کے لئے ایک ٹماٹر کا رس ،دو چائے کے چمچ ملتانی مٹی اورایک چائے کا چمچ پودینہ کا پیسٹ ،ان تینوں اجزاء کو آپس میں ملا کر ایک مکسچر تیار کریں اور اسے چہرے اور گردن پر لگا ئیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں ۔ پھر پانی دھو لیں ۔ یہ جلد کو صاف کرکے ایک تازگی بھرا احساس دے گا ۔

دھوپ کی جلن کا بہترین علاج

زیادہ وقت دھوپ میں گزارنے سے جلد پر جلن ہو نے لگتی ہے اس کے لئے ٹماٹر کا رس کسی دوا سے کم نہیں ۔ ایک ٹماٹر کا گودا اور ایک چائے چمچ شہد ملا کر اسے اچھی طرح چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں ۔ یہ نہ صرف جلن کو ختم کرے گا بلکہ سورج کی مضر شعاعوں کے اثرات کو بھی زائل کر کے جلد کی خشکی کو بھی ختم کرے گا ۔

دھوپ سے جھلسی جلد کے لئے

Advertisement

ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی سورج سے جھلس جانے والی جلد کو راحت بخشتے ہیں ۔ ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا رس اور ایک چائے کا چمچ چھاچھ کو اچھی طرح ملائیں اور اور متاثرہ جلد پر لگائیں کچھ ہی دیر میں ٹھنڈک کا احساس ہوگا ،اور جلد کی جلن،سرخی اورریشیز دور ہو جائیں گے ۔

بطور ٹونر استعمال کریں

جب جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے تو زیادہ تر لوگوں کو ٹونر کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ ٹونر جلد کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف جلد کو نرم رکھتا ہے چمکدار بناتا ہے بلکہ قدرتی طور پر اس کی نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے ۔ ایک ٹماٹر کا رس اور ایک کھیرے کا رس اچھی ملاکر اسپرے بوتل میں بھر لیں اور جب بھی باہر سے آئیں اس ٹونر کا چہرے پر اسپرے کریں یہ جلد کو جواں رکھے گا ۔ اس ٹونر کو فریج میں چار دن تک رکھا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version