یہ پھلیاں کھائیں، وزن گھٹائیں صحت بھی پائیں

سرخ لوبیا نہ صرف ذائقہ میں بہترین نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ صحت کے حوالے سے حیرت انگیز افادیت رکھتی ہے یہ ہر طرح کے کھانوں کی شان بڑھاتی ہے چاہے اس کاسالن بنائیں ،سوپ میں ڈالیں یہ اسے سلاد کے طور پر استعمال کریں۔
اس میں کئی طرح کے صحت بخش اجزاء جیسے پروٹین،کاربوہائیڈریٹ،فائبر،فولیٹ،آئرن،کاپر،میگنیز،پوٹاشییم اور وٹامن کے ون پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں ۔ یہ ہلکے اور گہرے سرخ دونوں رنگوں میں پیدا ہوتی ہے وار بازار میں عام دستیاب ہیں ۔ جانتے ہیں کہ اسے غذا میں شامل رکھنے سے کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وزن کم کرنا
وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اسے اپنی غذ ا کا حصہ بنائیں کیو نکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی بنا پریہ دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے ۔ اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے ۔
خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھے
وقت گزرنے کے ساتھ جسم میں شوگر کا بڑھنا کئی دائمی بیماریوں کے خدشہ کو بڑھا دیتا ہے جیسے دل کی بیماری ۔ اس طرح کھانے کی بعد خون میں چینی کی سطح کو اعتدال رکھنا صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ پروٹین ،فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور ہوے کی بنا پریہ پھلیاں جسم میں خون میں چینی کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنے میں بہت موءثر ہے ۔
دل کی صحت کو بہتر بنائیں
پروٹین سے بھر پور یہ پھلیاں صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں کیو نکہ جسم کو کئی افعال کی انجام دہی کے لئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے مگر گوشت سے حاصل کیا جانے والا پروٹین کولیسٹرول سے بھر پور ہوتا ہے جو دل کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے ۔ اسے روز کھانے میں شامل رکھنا آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
جگر پر چکنائی کا جمنا(فیٹی لیور)
فیٹی لیور اس وقت ہوتا ہے جب چربی جگر پر جمع ہوجائے یہ موٹاپا،ہائی کو لیسٹرول ،ہائی بلڈ پریشراور میٹابولک سنڈروم کے ساتھ بڑھ سکتا ہے ۔ ماہرین وزن کی کمی اور خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے کو فیٹی لیور کے علاج کے لئے ضروری قرار دیتے ہیں ۔ اسی لئے گوشت کے بجائے ان پھلیوں کو غذا میں شامل رکھنے سے جہاں صحت مند ذارءع سے پروٹین حا صل کیا جاسکتا ہے وہیں وزن میں بھی کمی لا کر جگر کے افعال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

