ٹوتھ پیسٹ سے پھٹی ایڑیوں کا علاج ممکن؟ جانئیے طریقہ

ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اگر لاپرواہی برتی جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس کے باعث ایڑیوں میں کریکس یعنی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔
اکثر اوقات خواتین موسمِ گرما میں بھی پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پاؤں زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔
آج ہم آپ کو گھر میں موجود ٹوتھ پیسٹ سے ان پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔
ایک آلو کا چھلکا موٹا سا اتار لیں، اس پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کو اچھی طرح اپنی ایڑیوں پر رگڑیں۔
5 منٹ تک رگڑیں اور پھر اپنی ایڑیوں کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔
پھر ایک چمچ لیموں کا رس لیں اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے ایڑیوں پر لگائیں ۔
روزانہ ایڑیوں میں گرم پٹی باندھ کر سوئیں، اس طریقے سے آپ کی ایڑیاں نرم ملائم ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News