وٹامن اے کے لیے ان غذاؤں کا انتخاب کریں

صحت مند رہنے کے لیے غذا کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے کسی بھی وٹامن کی کمی جسم کے افعال کو متاثر کر سکتی ہے، انہی وٹامنز میں ایک اہم ترین وٹامن اے بھی شامل ہے۔
وٹامن اے جسم میں نئے خلیوں کی نشوونما، مضبوط مدافعتی نظام، اور صحت مند جلد اور بالوں کے لیے اہم ترین تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ آپ کی بصارت کو کمزور ہونے اور دیگر انفیکشنز سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لیے اسے بینائی دوست وٹامن کہاجاتا ہے۔ اس کی کمی نظر کی کمزوری کے ساتھ کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے یہاں پر اس اہم وٹامن سے بھرپوغذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جسے آپ غذا میں شامل رکھ کر کئی طرح کے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
گاجر
وٹامن اے نام سنتے ہی جس سبزی کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے وہ گاجر ہے۔ ایک درمیانے سائز کی گاجر کا استعمال بصارت کو صحت مند رکھنے والے اس وٹامن کی روزانہ کی ضروریات کا 200 فیصد سے زائد مقدارفراہم کرتا ہے۔ وٹامن اے کے علاوہ گاجر فائبر، میگنیشیم اور وٹامن سی کحصول کا بھی مؤثر ذریعہ ہے جو آپ کی مجموعی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
شکرقندی
گاجر کی طرح شرقندی بھی اس اہم وٹامن سے مالامال ہے اس کا ایک درمیانے سائز کا ٹکڑا ایک بالغ کی روزانہ وٹامن اے کی ضروریات کا 400 فیصد سے زائد مقدارفراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شکرقندی آپ کے جسم کو فائبر، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 اور سی بھی فراہم کرتی ہے۔
سرخ شملہ مرچ
سرخ شملہ مرچ کا چمکدار رنگ اس بات کا اشارہ ہے اس میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہے۔ جو آپ کی آنکھوں کے لیے مفید ہے۔ آپ اپنی روزانہ کی ضروریات کا 42 فیصد وٹامن اے صرف ایک کھانے کے چمچ سرخ مرچ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور آپ کی جلد کو جواں اور صحت مند بناتاہے۔
ٹونا مچھلی
کہا جاتا ہے کہ ٹونا مچھلی کا 100 گرام آپ کی روزانہ کی تجویز کردہ وٹامن اے کی ضروریات کا 50 فیصد پورا کرتا ہے۔
خربوزہ
اگر آپ وٹامن اے سے بھرپورایسے غذا کو تلاش کر رہے ہیں جس میں کیلوریز اور چکنائی کم ہو تو اس مقصد کے لیے خربوزہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ رسیلا اور منہ کو پانی سے بھردینے والا خربوزہ کا ایک بڑا ٹکڑا آپ کے وٹامن اے کی یومیہ مقدار کا 120 فیصد پورا کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو آزاد ریڈیکلز کو بے اثر کرکے آپ کو کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
آم
آم موسم گرما ایک نہیات مزیدار اور رسیلا پھل جسے پھلوں کا بادشاہ ہے کہاجاتا ہے۔ یہ پھل آپ کو ذائقہ کے ساتھ بصارت کو تیز کرنے والا وٹامن بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کا ایک کپ وٹامن اے کی روزانہ کی ضروریات کا 36 فیصد فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں فائبر، پوٹاشیم، فولیٹ، پروٹین اور وٹامن بی 6، سی اور کے بھی موجود ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے میں مددفراہم کرتے ہیں۔
خشک خوبانی
نہار منہ خشک خوبانی لینا اورپھر ناشتہ کرنا آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین عمل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ایک کپ وٹامن اے کی آپ کی روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 94 فیصد فراہم کرتا ہے۔ خوبانی کو غذا میں شامل رکھنے سے قبض کو دورکرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ خشک خوبانی فائبر سے بھری ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو بیماریوں اور انفیکشن سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News