Advertisement

برین ٹیومر کی علامات کیا ہیں؟ جانیے

دماغ کا ٹیومر آپ کے دماغ میں غیر معمولی خلیوں کا ایک مجموعہ ہوتا ہے۔

آپ کی کھوپڑی جو آپ کے دماغ کو گھیرے ہوئے ہے بہت سخت ہے اس طرح کی محدود جگہ کے اندر کسی بھی چیز کا بڑھنا مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

برین ٹیومر کینسر شدہ  یا غیر کینسر شدہ ہو سکتے ہیں جب بینائن یا میلگنینٹ ٹیومر بڑھتے ہیں تو وہ آپ کی کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں اس سے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔

دماغ کے ٹیومر کو پرائمری یا سیکنڈری کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے، ایک پرائمری برین ٹیومر آپ کے دماغ میں پیدا ہوتا ہے۔ بہت سے پرائمری دماغ کے ٹیومر بینائن ہوتے ہیں۔

ایک سیکنڈری برین ٹیومر، جسے میٹاسٹیٹک برین ٹیومر بھی کہا جاتا ہے اس وقت ہوتا ہے جب کینسر کے خلیے آپ کے دماغ میں کسی دوسرے عضو جیسے آپ کے پھیپھڑوں یا چھاتی سے پھیلتے ہیں۔

Advertisement

برین ٹیومر کی علامات:

اگر آپ کو اکثر چکر آتے ہیں، ہر وقت سر درد رہتا ہے، اگر کوئی کام کرتے ہوئے ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں تو ان علامات کو بالکل نظر انداز نہ کریں یہ علامات دماغ میں برین ٹیومر ہونے کی علامت ہو سکتی ہیں۔

بولنے میں دشواری محسوس کرنا، نظر کی کمزوری، جسم کو متوازن رکھنے میں دشواری، ہر وقت متلی یا الٹی کا احساس ہونا، مستقل سر درد، ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرنا، ہاتھ ، پیروں میں سنسناہٹ،، چیزیں بھول جانا بھی اس کی علامات میں شامل ہیں۔

ایسی صورت حال میں یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ ان علامات کو بروقت پہچانیں اور فوری طور پر اپنا علاج شروع کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق برین ٹیومر بننے کے بعد یہ پھیلنا شروع ہو جاتا ہے اس کے پھیلاؤ کی رفتار مریض سے دوسرے مریض میں مختلف ہوتی ہے۔

بعض میں یہ چند ہفتوں میں پھیلتا ہے اور بعض میں مہینوں لگتے ہیں جب ٹیومر پھیلتا ہے تو یہ دماغ میں موجود جسم کو جوڑنے والے اعصاب کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جسم کے حصے ایک ایک کر کے بیکار ہونے لگتے ہیں۔

Advertisement

اس بیماری کا واحد علاج سرجری ہے، برین ٹیومر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version