Advertisement

بچوں کو سردی سے بچائیں یہ مفید ٹوٹکے آزمائیں

موسم کی تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر بچوں پر ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے ان کا مدافعتی نظام طاقت ور نہیں ہوتا کہ وہ بیماریوں کا مقابلہ کر سکے نیتیجے میں وہ امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

موسم کی سرما کی آمد آمد ہے ایسے میں جو بیماریاں بچوں کو متاثر کرتی ہیں ان میں کھانسی اور سینے کی جکڑن زیادہ عام ہیں جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بچوں کے ان ہی مسائل کے لئے یہاں چند بہترین گھریلو علاج پیش کیے جارہیں ہیں جو انہیں ان تمام بیماریوں سے نہ صرف بچائیں گے بلکہ اگر یہ ہو بھی جائیں تو فوری آرام پہنچائیں گے ۔

کھانسی کے لئے

اجزاء:

سرسوں کا تیل آدھا کپ

Advertisement

اجوائن آدھا سے ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

تیل کو گرم کر کے اس میں اجوائن ڈال کر اتنا پکائیں کہ اس میں ابال آنے لگے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔ اگر بچے کو بخار نہیں ہے صرف کھانسی ہے اور سانس جیسے کیفیت ہو رہی ہے تو اس تیل کو گرم کر کے اس کے چند قطرے سینے اور پسلیوں پر رات سوتے وقت لگائیں ، کھانسی جاتی رہے گی ، کھانسی کے ساتھ اگر بخار بھی ہے تو اس تیل کے استعمال سے گریز گریں کیونکہ اس تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ بخار کو مزید بڑھا دے گا ۔

سینے کی جکڑن کے لئے

اجزاء:

سرسوں کا تیل ایک چائے کا چمچ

Advertisement

ہینگ چٹکی بھر

ترکیب:

سرسوں کے تیل کو گرم کریں اوراس میں ہینگ ڈال اچھی ہلائیں تاکہ وہ بگھل کر تیل میں یک جاں ہو جائے ،اب اسے ٹھنڈا کر لیں ۔ رات میں بچے کے سینے پر اس تیل کی مالش کریں اور پان کا پتہ ہلکا سا گرم کر کے اس کے سینے پر ململ کے کپڑے سے باندھ دیں ،آرام آجائے گا ۔

سردی سے بچانے کے لئے

پانی دو کپ

کالی مرچ چار عدد

Advertisement

سرسوں کے بیج ایک چوتھائی چمچ

ادرک چھوٹا سا ٹکڑا

ترکیب:

پانی کو گر م کریں اس میں کالی مرچ،سرسوں کے بیج اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پکائیں ،اب اسے چھان کر اس میں شہد ملا کر دن میں ایک بار بچے کو دیں ،اگر بچے یہ نہیں پیتے تو آپ یخنی بنائیں اور اس میں ادرک ،سروں اور کالی مرچ اور دارچینی ڈال کر تیار کریں اور پوری سردی بچوں کو دیں وہ سردی سے بچے رہیں گے ۔ اگر بچے بہت چھوٹے ہیں اور یہ سب نہیں لے سکتے تو صرف کرنا یہ ہے کہ ان تینوں اجزاء یعنی ایک چائے کا چمچ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ سرسوں کے بیج اور ادرک کو ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بچوں کے سو نگھائیں اس طرح ان کی ناک بند نہیں ہوگی اور وہ سردی کے اثرات سے بچے رہیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version