کافی میں یہ اجزاء ملائیں ذائقہ کے ساتھ صحت بھی بڑھائیں

دنیا بھر میں جو تین مشروبات کثرت سے استعمال کئے جاتے ہیں ان میں پانی ،چائے اور کافی شامل ہے ۔ کا فی کا شمار ان مشروبات میں ہوتا ہے جسے گرم اور ٹھنڈا دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتاہے۔ اس میں کیفین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
کافی میں کئی صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے اینٹی آکسیڈینٹ ، منرلز اور کئی مرکبات جو جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر مجموعی صحت پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔
کافی میں میگنیشییم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے ،جو جسم کو انسولین کے استعمال میں مدد کرتا ہے،اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرکے آپ کو میٹھے کھانوں اور بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے ۔ جبکہ اس میں موجود کیفین جسم کی چربی کے خلیوں کو توڑنے اور اسے بطور ایندھن استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کافی کو مزید ذائقہ دار اور صحت مند بنا سکتے ہیں ؟ یہاں پر ایسے ہیں چند طریقے بیان کیے جارہے ہیں۔
کافی میں دار چینی ملائیں
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی میں دار چینی شامل کرنے سے ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول، خون میں گلوکوز اور ٹرائگلیسرائیڈز کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی ایک لذیذ اور صحت بخش جڑی بوٹی یا مصالحہ ہے جو کافی کے ذائقے کے ساتھ اچھی طرح مل جاتا ہے اس کافی کی افادیت کے ساتھ اسے ایک منفرد ذائقہ بھی دیتا ہے۔
کافی میں کچھ کوکو شامل کریں
چاکلیٹ کے شوقین افراد کوکوسے اچھی طرح واقف ہیں اس میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے جو دل کی بیماری کا خطرہ کم کر کے آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
اگر آپ اپنی کافی میں مزیدار ذائقہ چاہتے ہیں، تو آپ اپنے کپ میں تھوڑا سا غیر میٹھا، نامیاتی کوکو شامل کر سکتے ہیں۔
فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے کافی بنائیں
پکی ہوئی کافی میں کچھ نقصان دہ مادے ہوتے ہیں جنہیں ڈائٹرپینز کہا جاتا ہے، جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا سبب بن سکتے ہے۔ لیکن، ان مادوں کو صاف کرنا کچھ اتنا مشکل نہیں ہے بس کاغذ کا فلٹر استعمال کریں۔
کاغذ کے فلٹر کے استعمال سے کافی بناتے وقت کافی میں رہ جانے والے تمام مضر ڈائٹرپینز مؤثر طریقے صاف ہوجاتے ہیں، تاہم یہ فلٹر کیفین اور دیگر فائدہ مند اینٹی آکسیڈنٹس کو گزرنے دیتا ہے۔
مصنوعی اور کم چکنائی والے کریمر استعمال نہ کریں
کافی میں اکثر کم چکنائی والے، کمرشل اور مصنوعی کریمرزاستعمال کیے جاتے ہیں جو بہت زیادہ پراسیس ہوتے ہیں اور نقصان دہ اور غیر فطری اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر فریکٹوز کارن سیرپ اور ٹرانس فیٹس شامل ہیں۔
اس کے بجائے، قدرتی دودھ سے حاصل ہونے والی بالائی یا کریم کو استعمال کر کے اس کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ چکنائی والی ڈیری مصنوعات موٹاپے کا باعث بنتی ہیں۔
بغیر چینی کے کافی بنائیں
کافی کوانسان کے لیے نقصان دہ بنانے والا سب سے اہم جز اس میں چینی ہے۔ چینی میں موجود فرکٹوز کی زیادہ مقدار ذیابیطس اور موٹاپے جیسی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ کوشش کریں کہ کافی میں چینی کا استعمال نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

