پتے میں پتھری کی صورت میں ان غذاؤں سے پرہیز کریں

اگر آپ کے پتے میں پتھری ہے تو کوشش کریں فوراً ہی کسی ماہرمعالج سے رابطہ کریں تاکہ آپ کی صحت کو مد نطر رکھتے ہوئے بہترین علاج تجویز کیا جاسکے۔
تاہم اس ضمن میں کچھ غذائیں ایسی ہیں جو پتھری ہونے کی صورت میں ظاہرہونے والی علامات کو دور کرنے اور پتھری پیدا کرنے کے امکانات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ جبکہ کچھ غذائیں آپ کے پتھری کے مسئلے کو بڑھا سکتی ہیں۔
پتے کے لیے مفید غذائیں
پتے کو صحت مند رکھنے کے لیے اپنی خوراک میں درج ذیل غذائیں شامل کریں
شملہ مرچ، پھلیاں، کھٹے میٹھے پھل جیسے لیموں، نارنگی، گہراسبز رنگ لیے پتوں والی سبزیاں، مچھلی، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، دودھ، گریاں، ٹماٹر، دالیں۔
سبزیوں اور پھلوں سے بھری صحت مند، متوازن غذا کا استعمال آپ کے پتے کو صحت مند رکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ سبزیاں اور پھل فائبر اور صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جوپتے کو صحت مند رکھنے کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
اوپر دی گئی کچھ غذاؤں میں کیلشیم، وٹامن سی، یا بی وٹامنز زیادہ پائے جاتے ہیں، اور یہ اجزاء پتے کی صحت کے ضامن ہیں ساتھ پودوں سے حاصل ہونے والا پروٹین بھی پتے میں پتھری بننے کے عمل کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ گری دار میوے، پھلیاں اور دالیں سرخ گوشت کا بہترین متبادل ہیں۔
وہ غذائیں جو پتے کونقصان پہنچاتی ہیں
پتے کو صحت مند رکھنے کے لیے ان غذاؤں سے پرہیز کریں
زیادہ چکنائی والی غذائیں، نباتاتی تیل، مونگ پھلی کاتیل، پروسیسرڈفوڈز، سفید آٹے یعنی میدے سے بنے کھانے جیسے پاستا، ڈبل روٹی وغیرہ۔
اگر آپ اپنے پتے کی حفاظت کرنا چاہتے تواس کے لیے کچھ غذاؤں سے پرہیز کرنا ہوگا اس ضمن میں سب سے مضر پراسیس شدہ اور زیادہ چکنائی والی غذائیں ہیں۔ تیل یا چکنائی میں تلی ہوئی غذائیں جیسے مونگ پھلی کا تیل اور سبزیوں کا تیل ہضم ہونا مشکل ہوتا اور یہ پتے لیے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
ٹرانس چکنائی والی غذائیں، جیسے تجارتی طور پر یا پراسیس شدہ بیکڈ مصنوعات بھی پتے کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔
ساتھ ہی میدے سے بنے کھانے جیسے ڈبل روٹی، سفید پاستا اور شکر سے پرہیزکرنا آپ کے پتے کو صحت مند رکھ سکتا ہے اس کے علاوہ ہر طرح کا نشہ جیسے تمباکو اور شراب نوشی سے بچنا بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News