Advertisement

صاف اور ہموار جلد کے لیے صرف اس جز کو چہرے پر لگائیں

جلد کوجواں اور شاداب رکھنے کے لیے دنیا بھر میں خواتین اور حضرات جلد کے قدرتی سکن کیئر پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہی کام آپ گھر میں موجود ایک عام غذا سے بھی لے سکتے ہیں اور وہ ہے شہد۔

شہد کو ایک مکمل غذا اور بہترین دوا کے طور پر صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ لیکن اس کے لیے شہد کا اصلی ہونا نہایت ضروری ہے۔

کچے نامیاتی شہد میں انزائمز، قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اور پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہترن تصور کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ آپ کے چہرے کی صفائی کا ایک سستا قدرتی متبادل ہے۔

شہد کے فوائد:

Advertisement

شہد اپنے قدرتی تیل کو جلد میں اتارے بغیر نرمی سے ہرطرح کے میل کو دور کرتا ہے۔

شہد میں قدرتی پروبائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں، جو مہاسوں کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

شہد ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے یہ چکنی جلد کو متوازن کرنے اور خشک جلد کو نمی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کوشش کریں کہ چہرے جو صاف کرنے کے لیے نامیاتی شہد استعمال کریں، اس کے لیے سب سے پہلے اپنے چہرے کو گرم پانی سے گیلا کریں پھر اپنے ہاتھوں میں شہد کی تھوڑی سی مقدار دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ رگڑیں، اب اسے چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں، چہرے کے مساموں کی گہرائی سے صفائی کے لیے اسے چہرے پر 5 سسے 10 منٹ تک لگا رہنے دیں، نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version