صحت مند رہنے کے لیے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہئے؟

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا، پرسکون نیند اور جسمانی سرگرمی بہت ضروری ہے۔ یوں تو انسان روز ہی ان پر عمل کرتا ہے، تاہم موجودہ دور میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ دن میں 10,000 قدم چلنا بہتر صحت کی علامت ہے۔
من لی ہارورڈ یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ میں وبائی امراض کے ماہر کا کہنا ہے کہ دن میں 10,000 قدم چلنا تقریباً ناممکن ہے تو یہ اصطلاح کیوں کر وجود میں آئی۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے جس جگہ کام کرتے تھے ایک مقابلہ ہوا جہاں ان سب نے فٹنس ٹریکرز حاصل کیے، ٹیمیں بنائیں، اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ قدم چلنے کے لیے دوڑ لگائی۔ بہت سے لوگ حیران رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ آسانی سے مطلوبہ 10,000 قدموں کا ہدف حاصل کرنے سے قاصر رہے۔
اس ضمن میں بہت سے بہترین موبائل ایپس بنائی گئی ہیں جو دن بھر آپ کے قدموں کا حساب رکھتی ہے تاکہ صحت کے معیار کو بڑھایا جائے۔
من لی نے اس بات کو جاننے کے لیے کہ صحت مند رہنے اور بیماریوں سے تحفظ کے لیے ایک طویل عرصے تک روزانہ کتنے قدم چلنا چاہئے تو اس تعداد نے انہیں حیران کردیا۔
1965 میں، یاماسا کلاک نامی ایک جاپانی کمپنی نے ایک ذاتی فٹنس پیڈومیٹر بنایا تھا جسے منپوکی کہاجاتا ہے، جس کا مطلب ہے’’10,000‘‘ قدموں کا میٹر۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہر انسان کے لیے یہ تعداد من وعن درست ہو۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ گیجٹ بنانے والے نے یہ تعداد کس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے متعین کی۔ کیا اس کے پیچھے کوئی سائنسی ثبوت تھے یا نہیں۔
اسی لیے انہوں نے خود تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ تو انہوں نے بڑی عمر کی خواتین میں اس کی نصف تعداد 4,400 کو صحت کے حوالے سے بہتر پایا جو ان میں موت کے خطرے کو کم کرتی ہے اسی طرح مختلف عمر کے افراد کے لیے یہ تعداد مختلف ہے۔ لہذا یہاں کہنا کہ 10,000 قدم چلنا ہی صحت مند رہنے لیے ضروری ہے درست نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

