Advertisement

آنسوؤں کی کتنی اقسام ہیں؟ اور وہ آپ کی آنکھوں میں کونسے اہم کام انجام دیتےہیں

آنکھیں شخصیت کا آئینہ ہوتی ہیں اور اسی سے سارے راز عیاں ہوجاتے ہیں۔اسی طرح آنسو بھی آپ کے احساسات کی عکاسی کرتے ہیں آپ خوش ہیں یا غمگین آنسو ہی اس بات سے آگاہ کرتے ہیں۔

کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ ہے کہ مختلف احساسات جیسے خوشی یا بہت زیادہ ہنسنے کی صورت میں تو  آنسو بہتے ہی ہیں لیکن اگر آنکھ میں کوئی شے بھی گرجائے  تب بھی آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے یہ بھی آنسو کی ہی ایک شکل ہے تاہم یہ سب آنسو ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

یہاں پر مختلف آنسو کی اقسام  اور آنکھوں کے لیے ان کی افادیت کا ذکر کیا جارہا ہے کہ یہ کس طرح آپ کی آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

 ہماری آنکھیں تین قسم کے آنسو پیدا کرتی ہیں ،پہلی قسم بیسل سیکریشن کی ہے جو ہماری آنکھیں باقاعدگی سے اپنے آپ کو پرورش کرنے ،صاف اور بیکٹیریا سے پاک رکھنے کے لئے بناتی ہیں یہ عام طور پر ہمیشہ موجود ہوتے ہیں ۔

 دوسری قسم کے آنسو جو ہماری آنکھیں پیدا کرتی ہیں وہ کسی چیز کے آنکھوں میں چلے جانے جیسے دھواں اور ریت کے ذرات یا جلن کی صورت میں بنتے ہیں ۔

Advertisement

 تیسری قسم جذباتی آنسو ؤں کی ہیں جو جذبات کے جواب میں پیدا ہوتے ہیں بصارت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جذباتی آنسو دوسرے آنسوؤں سے مختلف ہیں ان میں پروٹین اور ہارمون ہوتے ہیں جبکہ پہلی دو قسموں میں ان کا وجود نہیں ہو تا ۔

 یہی وجہ ہے یہ درد اور اضطرابی کیفیات سے نجات دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم کو دوبارہ پر سکون حالت میں لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ آنسو ہماری آنکھ کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے بینائی بہتر ہوتی ہے اس میں کئی طرح کے کیمیکل ہو تے ہیں جو آنکھ کی صفائی کرنے ،بیکٹریا کو مارنے، نقصان دہ جلن کو ختم کرنے اور کئی طرح کے انفیکشن سے بچاتے ہیں ۔

 آنسو میں اٹھانوے فیصد پانی ،کچھ مقدار نمک اور فیٹی آئل اور پندرہ سو مختلف پروٹین ہوتے ہیں ،اس میں ایک طرح کا اینٹی بیکٹیریل کیمیکل بھی پایاجا تا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین بصارت کا اس ضمن میں مزید یہ کہنا ہے کہ آنسو ایسے افراد کے لئے بے پناہ افادیت رکھتے ہیں جو اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرتے ہیں یہ ان کی آنکھوں کی خشکی کو دور کربینائی کو بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version