Advertisement

جھریوں سے پاک صحت مند جلد کے لیے یہ ماسک استعمال کریں

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چہرے کی جلد کافی حساس ہوتی ہے اس پر کیمیکل سے بھرپور کریمیں اور لوشن کا استعمال اکثر غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر جھریاں، داغ دھبے، جھائیاں اور رنگت گہری ہوتو اسے دور کرنے کے لئے بہت سے گھریلوعلاج تجویز کئے جاتے ہیں۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی اور آسان گھریلو فیس ماسک نہ صرف مہنگی کریموں اور جیلوں کی طرح ہی کارآمد ہو سکتے ہے، بلکہ کم قیمت ہونے کے ساتھ منٹوں میں تیار ہوجاتے ہیں۔

یہاں پر ایسے چند فیس ماسک بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جنہیں محض ایک منٹ میں تیارکیا جاسکتا ہے اور یہ ماسک نتائج میں آپ کو حیران کر دیں گے۔

کیلے کا فیس ماسک

تین اجزاء سے تیار یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے جو جلد کو صحت مند اور ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

اس ماسک کی تیاری کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں آدھا کیلا، ایک کھانے کا چمچ نارنگی کارس اورایک کھانے کا چمچ شہد۔

کیلے کو میش کر کے اس میں بقایا تمام اجزاء کو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اسے چہرے پر 15 منٹ تک لگا رہنے دیں،پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

شہد نارنگی فیس ماسک

 شہداور نارنگی کے رس سے بنا یہ ماسک چہرے پر فوری طور پر قدرتی چمک کو بحال کرتا ہے۔

اس ماسک کی تیاری کے لیے 3 کھانے کے چمچ نارنگی کے رس کو ½ کپ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اب اسے چہرے پر30 منٹ تک لگا کررہنے دیں، پہلے اسے نیم گرم پانی سے دھوکر پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں، اس کے بعد مؤسچرائیزر لگانا نہ بھولیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version