Advertisement

بالوں سے محروم افراد کے لیے خوشخبری، سائنسدانوں نے حل نکال لیا

جاپانی محققین نے بالوں سے محروم افراد کو گنج پن کی پریشانی سے نجات کی نوید سنادی، ایسی شافٹس تیار کرلی گئی ہیں جس سے بالوں کو گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے لیبارٹری میں کامیابی سے بالوں کی شافٹس تیار کرلی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے لوگوں میں بالوں کے گرنے کے علاج کا راستہ کھل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکوہاما نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر فُوکُودا جُنجی سمیت اس گروپ نے امریکی جریدے سائنس ایڈوانسز میں اپنے نتائج شائع کیے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے کے جنین کی جلد سے دو قسم کے خلیے نکالے اور پھر ان کو جوڑنے کے لیے پروٹین کا استعمال کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ 10 دن کے بعد بالوں کی شافٹ اور غدود نظر آنا شروع ہو گئے، محققین نے بالوں سے محروم چوہوں کی جلد میں تقریباً 5 ملی میٹر لمبائی کی شافٹ کی پیوند کاری کی۔ ان کا کہنا ہے کہ بالوں کے معمول کی افزائش لگ بھگ تین ہفتوں میں شروع ہوئی۔

جاپانی سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ لیبارٹری میں فولیکلز کے ساتھ بالوں کی شافٹ کی افزائش تقریباً 100فیصد استعداد سے حاصل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version