آپ ناشتے میں کیا پسند کرتے ہیں مکھن یا مارجرین؟

اکثر لوگ اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط ہو تے ہیں اورہر کھانے کی چیز کو صحت کے لیے بہتر جانتے ہیں تب ہی اسے اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں۔ اسی طرح مکھن اور مارجرین ہیں۔
پہلے زمانے میں مکھن کا استعمال بہت کثرت سے کیا جاتا تھا۔ چاہے وہ ناشتہ ہو، لسی ہو یا ہو گرما گرم پراٹھا۔ مکھن کے ساتھ سب ہی کا مزہ دوبالا ہوجاتھا۔ جبکہ مکھن کو مختلف کھانوں کے اوپر ڈال کر بھی پیش کیا جاتا تھا، تاہم یہ رواج گاؤں دیہاتوں میں اب بھی موجود ہے۔
مکھن توانائی سے بھرپور ایک ڈیری غذا ہے جوجانورں سے حاصل ہونے والے دودھ کی چکنائی اور پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے یعنی یہ دودھ کی بالائی سے بنتا ہے۔
پھر زمانے کا چلن بدلا اور مکھن کی جگہ مارجرین آگیا، یہ اپنے منفرد ذائقے کی بدولت کم وقت میں لوگوں کے دلوں کو بھا گیا۔ مارجرین ہائیڈروجنیٹڈ آئل سے تیار کیا جاتا ہے اور اسے کسی قدر صحت بخش بنانے کے لیے اس میں بہت سے وٹامنز اور منرلز کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
مارجرین چونکہ تیل سے تیار کیا جاتا ہے اس لئے یہ صحت کے لیے مفید نہیں ہے تاہم پھر بھی یہ عوام الناس میں منفرد ذائقہ کی بدولت کافی مقبول ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد مکھن کو ہی صحت بخش قرار دیتی ہے اورصبح کا ناشتہ اسی سے کرتی ہے۔
تاہم لوگوں ایک تعداد ایسی بھی جو ان دونوں کو صحت کے حوالے سے مفید قرار نہیں دیتی اور دونوں سے اجتناب برتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News