بے وقت کی بھوک سے پریشان ہیں تو یہ چائے استعمال کریں

غذائیں ماہرین کا کہنا ہے کہ دن مین تین بڑے کھانے ناشتہ، دوپہرکاکھانا اوررات کا کھانا لینا نہایت ضرورہی ہے۔
تاہم دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو بے وقت بھوک لگنے کی صورت میں مختلف اسنیکس کھاتے رہتے ہیں ان میں چپس، پیزا، برگر اور بسکٹس وغیرہ شامل ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ غذائی لت کی صورت اختیارکر لیتے جن سے نجات پانا یا ان کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے
یہ اسنیکس جسم میں اضافی کیلوریزکا سبب بن کر موٹاپے سمیت کئی امراض کے خطرے کو بھی بڑھادیتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے اس کا بہترین حل پیش کرتے ہوئے ایسے موقعوں پر چائے پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو خون میں شوگر بڑھانے والے خامروں کو روکنے اور گلوکوز کو جذب کرنے میں تعطل کا سبب بنتے ہیں۔
محققین کے مطابق یہ نتائج ان لوگوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں جو ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں، کیونکہ گلوکوزکا جسم میں بہترانداز میں جذب ہونا ہی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ساتھ ہی ایسے افراد جو اپنی اس عادت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں چائے پینا ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اگر خون میں چینی کی سطح مستحکم رہتی ہے، تو یہ اسنیکس کھانے کی عادت کو روکنے میں معان ثابت ہوسکتی ہے۔ یہاں پران ہی چائے کا ذکر کیا جارہا ہے۔
قہوہ
تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ اضطراب تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کی سطح کو بڑھاتا ہے، جو بھوک اور چربی کو بڑھانے کا ضامن ہے۔ اگرچہ تناؤ کی صورت میں اسنیکس کا استعمال موٹاپے کا سبب تو نہیں بنتا تاہم یہ ایک بری عادت جس سے بچنا ضروری ہے۔
اگلی بار جب بھی آپ تناؤ محسوس کریں قہوہ کا استعمال کریں۔ تحقیق کے مطابق قہوہ نہ صرف آپ کے تناؤ کو کم کرکے آپ کو سکون فراہم کرے گا ساتھ ہی کورٹیسول کی سطح کو بھی توازن میں رکھے گا۔
سبز چائے
سبز چائے کے ایک ساشے یا ٹی بیگ میں ای جی سی جی جو کہ ایک بھوک میں کمی لانے ہارمون سی سی کے کی سطح کو کم کرنے مدد فراہم کرتا ہے موجود ہوتا ہے۔
ایک سویڈش تحقیق جس میں بھوک پر سبز چائے کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا، اس مقصد کے لیے شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروپ نے اپنے کھانے کے ساتھ پانی جبکہ دوسرے گروپ نے سبز چائے لی۔
چائے پینے والوں نے نہ صرف اپنے پسندیدہ کھانے کھانے کی خواہش میں کمی کی اطلاع دی جبکہ دوگھنٹے بعد بھی ان میں غذا کی طلب نہیں ہوئی۔
پودینہ کی چائے
بھوک سے متعلق جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ کم از کم ہر 2 گھنٹے بعد پودینے کو سونگھتے ہیں ان میں بھوک لگنے کی شرح دیگر کی نسبت کم ہوتی ہے۔
اس تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پودینے کی خوشبو بھوک کی طلب یا اس سے ہونے والے درد کو بھی کم کرتی ہےاورساتھ ہی بھوک کی جھوٹی خواہش کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اگلی بار جب آپ کو اسنیکس کھانے کی خواہش پیدا ہوتو ایک کپ پودینے کی چائے پی لیں یہ نہ صرف کی اس طلب کو روکنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ ساتھ ہی اس چائے کی وجہ سے بھرے پیٹ کا احساس ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News