کس رنگ کی زردی والا انڈہ صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے؟ اکثر پاکستانی جو سمجھتے ہیں حقیقت ویسی نہیں

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کس رنگ کی زردی والا انڈہ صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے۔
انڈوں میں موجود پروٹین جسم میں ضروری امینو ایسڈ کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے چونکہ انڈوں میں پروٹین زیادہ ہوتے ہیں اس لیے یہ میٹابولزم کے عمل کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ انڈے کی زردی بھی مختلف رنگوں کی ہوسکتی ہے، جی ہاں واقعی ہلکے پیلے رنگ سے لے کر گہرے نارنجی رنگ کی زردی ہوسکتی ہے۔
بنیادی طور پر انڈے کی زردی کی رنگت کا مکمل تعین مرغی کی غذا پر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانا کیوں ضروری ہے؟ جانیے
جن مرغیوں کی غذا پیلے اور نارنجی رنگ پر مبنی ہوتی ہے ان کے انڈوں کی زردی کی رنگت گہری ہوتی ہے۔
اگر کسی مرغی کو گیندے کے پھول کے پتے کھلائے جائیں تو زردی کی رنگت نارنجی ہوسکتی ہے جبکہ سرخ شملہ مرچ غذا کا حصہ ہونے پر زردی کی رنگت سرخی مائل ہوسکتی ہے۔
تو کیا زردی کی رنگت صحت کے پر اثرات مرتب کرتی ہے؟
زردی کی رنگت جیسی بھی ہو اس میں پروٹین اور چکنائی کی یکساں مقدار ہوتی ہے البتہ گہری رنگت والی زردی میں ممکنہ طور پر وٹامنز کی تعداد کچھ زیادہ اور کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے ٹھوس طبی شواہد ابھی موجود نہیں۔
کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ زردی کی رنگت جتنی زیادہ گہری ہوگی انڈے کا ذائقہ اتنا ہی اچھا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

