Advertisement

صبح خالی پیٹ اُبلا ہوا انڈا کھانا فائدے مند یا نقصاندے؟ جانئیے

صبح ناشتے میں انڈا کھانے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں وہ اجزاء حاصل ہو جاتے ہیں جو صحت مند زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

آج ہم اپنی اس اسٹوری میں جانتے ہیں کہ روزانہ صبح خالی پیٹ ایک اُبلا ہوا انڈا کھایا جائے تو کیا ہوتا ہے۔

خالی پیٹ انڈے کھانے کے فائدے:

1۔ خالی پیٹ انڈے کھانے سے نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو کئی مسائل سے بھی دور رکھتا ہے۔

2۔ اگر آپ دن بھر متحرک رہنا چاہتے ہیں اور اپنے جسم کو چست بنانا چاہتے ہیں تو انڈے کھانا آپ کے لیے سب سے آسان حل ہوسکتا ہے۔

Advertisement

3۔ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں انڈے بھی آپ کی بہت مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈوں میں فاسفیٹائڈس اور اومیگا تھری ہوتا ہے۔ ایسے میں اس کے استعمال سے کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

4۔ اگر روزانہ صبح خالی پیٹ ایک اُبلا ہوا انڈا کھایا جائے تو آنکھوں سے متعلق مسائل دور ہوجاتے ہیں۔ انڈوں میں زیکسینتھین اور لیوٹین نامی اجزاء ہوتے ہیں جو آنکھوں کے مسائل کو دور رکھتے ہیں۔

خالی پیٹ انڈے کھانے سے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ایسے میں انڈوں کی صحیح مقدار جاننے کے لیے ایک بار کسی ماہر کی مدد ضرور لیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version