ڈھلتی جلد کو جواں بنانے کے لیے یہ اسکرب آزمائیں

بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے پر نمایاں ہونے لگتے ہیں اورچہرہ ہی آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے ایسے میں چہرے کی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔
جواں نظرآنے کے لیے سب سے پہلے جلد پر جمی گرد اور کھردری جلد کو صاف کرنا از حد ضروری ہے اور اس کے لیے ایکسفولیٹ سب سے بہتر عمل ہے جو کہ اسکرب سے سے انجام دیاجاتا ہے۔ بازار میں بہت سے اسکرب دستیاب ہیں جو کہ مہنگے ہونے کے ساتھ کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لیے یہ عمل ہمیشہ گھر میں موجود قدرتی اجزاء سے انجام دینا چاہئے۔
یہاں پر ایسے ہی چند بہترین گھریلواسکرب تیار کرنے کے طریقے بیان کئے جارہے ہیں جو آپ کی جلد کو جواں بنانے میں اہم کردار ادا کرے گے۔
شہد اوربراؤن شوگر سے بنا اسکرب
اجزاء:
اس اسکرب کو بنانے کے لیے ½ کپ شہد، ½ کپ براؤن شوگر، 1 چائے کا چمچ زیتون یا ناریل کا تیل درکار ہے۔
ہدایات:
ایک پیالے میں تمام اجزاء کواچھی طرح مکس کریں، اب اس آمیزے کو چہرے پر لگاکر ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں پھر گرم پانی میں کسی کپڑے کو بھگوکر اس سے چہرہ کو ہلکا دبائیں تاکہ جلد پر جمی سطح صاف ہوجائے، چہرہ دھونے کے بعد مؤسچرئیزر کا استعمال کریں۔
دار چینی اسکرب
اجزاء:
اس کے لیے 1 کپ براؤن شگر، ½ کپ ناریل کا تیل، ½ چائے کا چمچ وٹامن ای آئل اور 2/1 چائے کا چمچ پسی دار چینی چاہئے۔
ہدایات:
ایک پیالے میں تمام اجزاء مکس کرکے ایک جار میں محفوظ کر لیں نہانے سے قبل اس مکسچر سے جلد کو صاف کریں اور اس کے بعد اچھی طرح دھولیں۔
دلیا فیشل اسکرب
اجزاء:
اس حیرت انگیز اسکرب کو تیار کرنے کے لیے 2 کھانے کے چمچ دودھ، 1 کپ پسا ہوا دلیا، 1 کھانے کا چمچ براؤن شوگر، 1 چائے چمچ بادام کا تیل اور ایک انڈے کی سفیدی درکار ہے۔
ہدایات:
ایک پیالے میں تمام اجزاء کو مکس کریں۔ اب چہرے اور گردن پر اس اسکرب کا ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں مساج کریں اور گرم تولیے سے چہرہ صاف کرلیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

