ہارمون کو توازن میں رکھنے کے لیے ان طریقوں کا انتخاب کریں

ہمارے جسم میں ہارمونز کئی طرح کے افعال انجاد دیتے ہیں اور ان کی موجودگی میں جسم صحت مند رہتا ہے۔ ہارمونز ایسےکیمیائی مادے ہوتے ہیں جو جسم میں پیغام رسانی والے مالیکیولز کی طرح کام کرتے ہیں۔
یہ جسم کے ایک حصے میں بننے کے بعد، جسم کے دوسرے حصوں میں سفر کرتے ہیں جہاں وہ خلیات اور اعضاء کے کام کرنے کے طریقے کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، انسولین ایک ہارمون ہے جو لبلبہ میں بیٹا خلیات کے ذریعہ بنتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے ان کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوجائے جسم کے تمام افعال متاثر ہونے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں صحت کے کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
صحت مند رہنے کے لیے ہارمون کی سطح کو قدرتی طریقے سے توازن میں رکھنا آپ کو کسی بھی عمر میں مضبوط، صحت مند وزن، توانا، اور خوش رکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے، یہاں پر انہیں توازن میں رکھنے کے لیے سائنسی تحقیق سے ثابت شدہ تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو حیران کن طور پر آسان ہیں۔
پٹھوں کی طاقت کو بڑھانے کے لیے
نوعمری میں جسم میں موجود ایڈرینل غدود نے بہت سارے ڈی ایچ ای اے ہارمون پیدا کرتا ہے یہ ہارمون پٹھوں نشوونما کرنےاور چربی کو جلانے جیسے اہم کام انجام دیتا ہے ، آسٹریلوی محققین اینڈو کرائنولوجسٹ الیکس فورسٹر کا کہنا ہے خوش قسمتی سے آپ ڈی ایچ ای اے ہارمون کی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں۔ روزانہ اپنی خوراک میں صرف 4 کھانے کے چمچ وائے پروٹین پاؤڈر کو شامل کرنے سے آپ اس ہارمون کو 65 فیصد بڑھا سکتے ہیں۔
خوشی کو بڑھانے کے لیے
سیروٹونن ایک ایسا ہارمون ہے جو آپ کے مزاج کو بہتر بناکر آپ کو خوش رکھتا ہے، گہری اور پر سکون نیند میں مدد کرتا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ خصوصاً 45 برس کے بعد دماغ میں سیروٹونن کی پیداوار کم ہو نا شروع ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں پکے ہوئے آلو آپ کی مدد کر سکتے ہیں! میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین کے مطابق آلو میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو دماغ کی سیروٹونن استعمال کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں، آپ کے مزاج کو بہتر بنانے اور بے چینی والی نیند کے خطرے کو کافی حد تک کم کر دیتے ہیں
جلد کو چمکدار رکھنے کے لیے
آپ کا جگر ایک اینٹی ایجنگ ہارمون آئی جی ایف ون پیدا کرتا ہے جو جھریوں کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، ماہر امراض جلد کرس گریفتھس، اور کینیڈین محققین کا کہنا ہے کہ 2 منٹ کی ورزش سے اس ہارمون کا اخراج شروع ہوجاتا ہے۔ روزانہ صرف 4 بار اس ورزش سے آپ جلد کی عمر 50کو فیصد تک کمکر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News