Advertisement

گردوں کے امراض سے بچنے کے لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں

گردے جسم کے اہم ترین اعضاء ہیں جو فاسد مادوں کو پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج کرتے ہیں، اس طرح یہ خون کے لئے کسی فلٹر کی طرح کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

پانی کی مناسب مقدار اور متوازن غذا گردوں کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے بہت ضروری ہے۔

تو آج ہم آپکو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو گردوں کے امراض سے بچنے کے لئے کارآمد ہیں۔

مچھلی

مچھلی کھانے سے جسم کو پروٹین ملتا ہے جبکہ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز بھی ہوتے ہیں۔

Advertisement

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے خون میں نقصان دہ چکنائی کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے۔

بند گوبھی

اس سبزی میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے جبکہ فائبر، وٹامن سی اور وٹامن K سمیت متعدد غذائی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو گردوں کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

شملہ مرچ

شملہ مرچ متعدد بہترین غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پوٹاشیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔

بلیو بیری

Advertisement

یہ پھل صرف گردوں کو صحت مند ہی نہیں بناتا بلکہ کسی نقصان کی صورت میں مرمت بھی کرتا ہے۔

اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور یہ پھل صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے، اس کو کھانے سے ورم کم ہوتا ہے، ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ گردوں کے امراض سے ہونے والے کچھ مسائل کو ریورس کرنا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک سے بھی جسم کو ایسے اجزا ملتے ہیں جو گردوں کی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں جبکہ مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

البتہ گردوں کے امراض کے شکار افراد کو ان سبزیوں کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے کیونکہ ان میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

زیتون کا تیل

Advertisement

اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت بخش فیٹی ایسڈز سے بھرپور زیتون کا تیل گردوں کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

زیتون کے تیل سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جبکہ امراض قلب، ڈیمینشیا اور کچھ اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لہسن

لہسن میں allicin نامی مخصوص مرکبات موجود ہوتے ہیں جو گردوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

پیاز

لہسن کی طرح پیاز میں بھی کچھ مخصوص مرکبات موجود ہوتے ہیں جیسے quercetin اور سلفر وغیرہ جن سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس سے جسم کو اہم غذائی اجزا بھی ملتے ہیں۔

Advertisement

گوبھی

گوبھی میں وٹامن سی، بی سی، بی، وٹامن K اور فائبر سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس طرح ایسے مرکبات بھی اس سبزی کا حصہ ہیں جو مخصوص زہریلے مواد کو ناکارہ بناتے ہیں جس سے گردوں کے افعال کو مدد ملتی ہے۔

انڈوں کی سفیدی

انڈوں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو گردوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بہت اہم جز ہے جبکہ یہ جز صحت مند لوگوں کے گردوں کو عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔

سیب

Advertisement

سیب میں موجود مرکبات، فائبر اور اینٹی آکسائیڈنٹس گردوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح متوازن رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version