Advertisement

روز ایک ٹماٹر کھانے کے یہ فائدے جانتے ہیں؟

ایک ٹماٹر روزانہ کھانا کتنا فائدہ مند ہے، جان کر یقین کرنا مشکل ہوگا ۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سبزی (یا پھل) مثانے اور جلد کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے۔

  مگر اس کے فوائد یہی پر ختم نہیں ہوتے ۔ درحقیقت اسے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کرکے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے ۔ ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر متعدد اجزاموجود ہیں ، یہاں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں ۔

لائیکو پین

ٹماٹر میں ایک اینٹی آکسیڈنٹ لائیکوپین موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلدی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے ۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچائے

Advertisement

روزانہ کی غذا میں ٹماٹر کو شامل کرکے ہائی بلڈ پریشر جیسے  مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیم ہے ۔ غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے ۔

موٹاپے سے تحفظ

روزانہ ناشتے میں ٹماٹر کھانا نہ صرف جلد کے لیے مفید ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ امریکی سائنس دانوں کے مطابق، روزانہ ناشتے میں ٹماٹروں کا پکائے بغیر استعمال وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی لاتا ہے ۔

جسمانی خوبصورتی

ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکوپین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں ۔ لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے ۔

جلد سے بلیک ہیڈ دور کرے

Advertisement

ٹماٹر کے ٹکڑے کو چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں ۔

کیل مہاسے دور کرے

ٹماٹر کو کیل مہاسوں کو دور کرنے کے لیے بھی اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس میں موجود وٹامن اے، سی، کے اور تیزابی خصوصیات چہرے کو کیل مہاسوں سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ اس کے گودے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد دھونے کے بعد آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔

ہاضمہ بہتر

اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ آپ کے میٹابولیزم کو بھی بہتر بناتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version