موسم سرما کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو لوبان کا تیل استعمال کریں

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کئی موسمی امراض جنم لینے لگتے ہیں ان میں سردی لگنا، نزلہ وزکام اورفلو ہونا عام ہے۔
سرد موسم میں ٹھنڈی ہوا سے لوگوں کی بڑی تعداد ان امراض میں مبتلا ہوجاتی ہیں اس طرح وہ جن علامات کا سامنا کرتی ان میں سردی لگنا، چھینکوں کا آنا، بہتی ہوئی ناک اور آنکھیں سے پانی بہنا شامل ہے۔
موسم سرما کی ان بیماریوں کے لیے یوں تو کئی طرح کی ادویات دستیاب ہیں تاہم لوگوں کی بڑی تعداد ان ادویات کے مقابلے میں گھریلو علاج کو ترجیح دیتی ہیں۔
سردی کا قدرتی علاج لوبان کا تیل
لوبان کو صدیوں سے گھروں میں خوشبوکے لیے استعمال کیاجاتا ہے تاہم اب اس کے تیل میں ایسے اجزاء دریافت ہوئے جو کئی امراض کے علاج میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔
سردیوں میں خشک کھانسی اکثر زکام کے ساتھ ہونے لگتی ہے اگر علاج کے باوجود کھانسی میں افاقہ نہیں ہورہا تولوبان کا تیل ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا۔
لوبان کے تیل کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرنے سے گلے کی تکیلف دور ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ پھیپھڑوں میں بلغم کو ختم کرنے میں بھی مددفراہم کرسکتا ہے۔ اس طرح سانس لینے میں آسانی پیداہوجاتی ہے۔
اس کے علاوہ لوبان کا تیل ناک کے حصّوں میں ایک سوزش کش کے طور پر کام کرتا ہے، سانس لینے کو آسان بناتا ہے، یہاں تک کہ دمہ یا الرجی والے لوگوں کے لیے بھی یہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔
ان تمام فائدوں کے باوجود اس کا سب سے اہم کام مساج ہے گردن پر اس تیل کا مساج سردی ،نزلہ وزکام میں فوری آرام پہنچاتا ہے۔
جبکہ اسے سونگھنا بھی ان امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے اس مقصد کے لیے لوبان کے تیل چند قطرے کسی کپڑے میں ڈال کر سونگھیں۔
لوبان کا تیل کیسے کام کرتا ہے؟
اس تیل میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں تو نزلہ و زکام میں آرام پہنچانے کے ساتھ مختلف درد کو دورکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
کسی بھی درد کو دور کرنے کے لیے صرف متاثرہ جگہوں پر اس تیل سے مساج کریں۔ جبکہ انہیلر یا ڈفیوزر کے طور پر نزلہ زکام کے علاج اور سانس کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک صاف کپڑے پر چند قطرے ڈال کر سونگھیں۔
لوبان کا تیل براہ راست جلد پر لگایا جاسکتا ہے جبکہ آپ کسی دوسرے جیسے ایوکاڈو، تلسی کا تیل، لیموں، بادام، جوجوبا اور روزمیری تیل کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کیا لوبان کا تیل استعمال کے لیے محفوظ ہے؟
لوبان کا تیل عام طور پر استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہے اور ابھی تک اس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں، تاہم غرارے کرتے وقت اسے نگلنے سے گریز کریں جبکہ جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس کا پیچ ٹیسٹ ضرور کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News