بینائی بہتر کرنے کیلئے ’ہری مرچ‘ کیسے کھائی جائے؟ جانئیے

ہری مرچوں کا استعمال اکثر کھانوں میں ہوتا ہے، ہری مرچوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر سلاد میں بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے سلاد خوش ذائقہ ہوجاتی ہے۔
ہری مرچوں کا استعمال انسانی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے اور اس کا بہتر طریقے سے استعمال کرکے لاتعداد فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
آئیے اس آرٹیکل میں جانتے ہیں۔
١-سبز مرچوں کے استعمال کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس کو باقاعدہ استعمال کرنے سے جما ہوا خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاؤ بھی تیزی پیدا ہوجاتی ہے۔
٢-ہری مرچ میں وٹامن سی کی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لیے بہترین ہے۔
٣-ہری مرچوں کو کھانے سے انسان ہارٹ اٹیک سے بھی محفوظ رہتا ہے کیونک مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹا دیتی ہیں۔
٤-سبز مرچوں کا استعمال اگر سلاد میں کیا جائے تو نظام ہاضمہ بہتر طور پر کام کرتا ہے۔
٥– ہری مرچوں کو کھانے سے ایک اور کرشماتی فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہوتی ہے۔
احتیاط
ہری مرچ کو زیادہ استعمال کرنے سےگریز کرنا چاہیئے کیونکہ اس کوضرورت سے زیادہ کھانے سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

