Advertisement

پان کے پتوں سے کونسی بیماری کا علاج ممکن ہے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پان کے پتوں سے کونسی بیماری کا علاج ممکن ہے۔

ماہرین کے مطابق پان کا پتہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کو بڑی بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

نکسیر پھوٹ جائے تو:

اگر کسی کی نکسیر پھوٹ جائے اور خون بند نہ ہو رہا ہو تو اس کے ناک میں پان کے پتے کو گول کر کے ڈالیں اور کچھ دیر اس کا سر اوپر کر کے لٹا دیں۔

پان کے پتے میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ خون کو جما دیتا ہے تو تھوڑی دیر میں ہی نکسیر کے خون کا بہنا بند ہو جائے گا۔

Advertisement

کان کا درد دور کرے:

کان کے درد کو ختم کرنے میں پان کا پتہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پان کے پتے کو نچوڑ لیں اور اس کے 8 سے 10 قطرے ایک چمچ ناریل کے تیل میں شامل کر دیں۔

ان دونوں کو مکس کر کے کسی ڈراپر میں ڈالیں اور اس کی مدد سے کان میں 3 سے 4 قطرے ٹپکائيں، اس سے درد کی شدت میں کمی آئے گی۔

پیشاب میں رکاوٹ کو دور کرے:

پیشاب میں رکاوٹ کے سبب شدید کمر درد اور ٹانگوں میں درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔

Advertisement

اس کے لیے ایک گلاس دودھ میں تازہ پان کے پتے پیس کو شامل کر لیں اور ان کو چھان کر ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ جسم میں فالتو پانی کو جمع ہونے سے روکتا ہے اور پیشاب کو جاری کرتا ہے۔

تھکن دور کرے:

پان کے پتے کے جوس میں کچھ قطرے شہد کے شامل کر کے پی لیں تو اس سے وہ نہ صرف فوراً فریش محسوس کرنے لگیں گے بلکہ چائے کافی کے ضمنی اثرات سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔

   سانس لینے میں دشواری کا خاتمہ:

ایسے افراد جن کو الرجی ہوتی ہے ان کو سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل ہو جاتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں پان کے پتے کو ہلکا سا گرم کر لیں اور اس کے اوپر سرسوں کے تیل کو لیپ دیں اور اس نیم گرم پتے کو سینے پر رکھ دیں اور اوپر سے کوئی پٹی باندھ دیں۔

Advertisement

کچھ ہی دیر میں افاقہ ہو جائے گا اور سانس لینے میں آسانی ہو جائے گی، تکلیف کی صورت میں یہ عمل دن میں دو سے تین بار بھی کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version