کینو کے چھلکے اور دار چینی کی ’چائے‘ پینے سے کیا ہوتا ہے؟ حیران کن وجہ

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں دارچینی کو کینو کے چھلکوں کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جائے ۔
یہ فائدے جان کر آپ بھی آج ہی کینو کے چھلکوں کو مہنگے داموں بھی خرید کر لانا پسند کریں گے۔
دار چینی اور کینو کے چھلکوں کا استعمال کیوں؟
دارچینی اور کینو کے چھلکے وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مفید ہیں۔
ڈائٹیشن اور معروف فٹنس ٹرینر کی بتائی گئی معلومات کے مطابق جن لوگوں کو کم وقت میں زیادہ سے زیادہ وزن کم کرنے کی جلدی ہے ان کو چاہیے کہ وہ کینو کے چھلکوں کو دارچینی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیں اس سے اتنی جلدی میٹابولزم بوسٹ ہوگا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
استعمال کرنے کا طریقہ جانئیے:
دارچینی اور کینو کے چھلکوں کا اتنا باریک پاؤڈر بنا لیں کہ یہ ذرہ ذرہ ہو جائے پھر دونوں کو ایک ساتھ مکس کرلیں۔
ہر کھانے کے بعد ایک کپ پانی میں آدھا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور نیم گرم چائے پی لیں۔
فائدہ:
٭ اس چائے کو پینے سے اتنی جلدی وزن میں کمی آئے گی کہ آپ خود بھی حیران رہ جائیں گی لیکن ایک بات قابلِ غور ہے کہ اس کو روزانہ استعمال کریں اور کچھ لوگوں کا اس سے صرف 7 دنوں میں وزن کم ہونے لگے گا اور کچھ لوگوں کو 3 ماہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔
٭ وہ لوگ جنہیں ہاضمے میں وقت لگتا ہے اور روزانہ بدہضمی کا مسئلہ رہتا ہے ان کے لیے یہ چائے جسم کا فضلہ خارج کرنے میں بہترین مددگار ثابت ہوگی۔
٭ خواتین کی ٹانگیں اکثر سوج جاتی ہیں اور کچھ لوگوں کا جسم ورم سے پھول جاتا ہے ان کے لیے جسم کی بادی کو دور کرنے کے لیے یہ چائے بہترین ٹوٹہ بھی ہے اور دوائی ہے۔
یہ فائدے مند کیوں؟
دارچینی میں پوٹاشیئم، میگنیشئم، کیلشیئم، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی فنگل، فائبر اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جبکہ کینو کے چھلکوں میں پرووٹامنز سی، وٹامن اے، سی، ڈی، ای، ربوفلامن، تھائمن اور پولی فینول پائے جاتے ہیں جو اسے فائدے مدن بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News