میٹابولزم کو تیز کرنے کے لیے گرم پانی پینا زیادہ بہتر ہے یا ٹھنڈا؟

ہم سب جانتے ہیں کہ بہتر صحت کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا نہایت ضروری ہے جس میں متوازن غذا کا استعمال، ورزش کرنا، گہری اور پرسکون نیند لینااور یقیناً مناسب مقدار میں پانی پینا شامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ روزانہ دن بھر میں آٹھ سے دس گلاس پانی لازمی لینا چاہئے تاکہ جسم کے تمام افعال بہتر انداز میں کام کر سکیں۔
ماہرین صحت صبح بیدار ہوتے ہی نہار منہ ایک گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ صحت پر حیرت انگیز اثرات جیسے نظام انہضام کو تیز اور وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں لوگوں کی اکثریت اب بھی اسی شش و پنج میں مبتلا ہے کہ صبح ٹھنڈا پانی پینا بہتر ہے یا نیم گرم۔
کچھ لوگ گرم پانی پینا پسند کرتے ہیں ان کے خیال میں جسم گرم پانی آسانی سے جذب کرلیتا ہے اور یہ معدے کو زیادہ سکون بخشتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب لوگ یخ بستہ پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ٹھنڈا پانی جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔
لیکن بہتر کیا ہے! آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کے لیے ٹھنڈا پانی یا گرم ؟
گرم یا ٹھنڈا پانی پینے کے حوالے سے بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ برف کا ایک گلاس پانی پینے سے کچھ کیلوریز کم ہوتی ہے تاہم زیادہ نہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے مطابق، کمرے کے درجہ حرارت کے پانی کی نسبت ٹھنڈے پانی کے ہر کپ کے ساتھ آپ 8 سے زیادہ کیلوریز جلاتے ہیں۔
کمرے کے درجہ حرارت کے پانی کے مقابلے میں ٹھنڈا پانی پینے سے زیادہ کیلوریز جلنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ کا جسم ٹھنڈا پانی پینے کے نتیجے میں جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے توانائی استعمال کرتا ہے، تاکہ جسم کا درجہ حرارت 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ رہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو وہ اضافی 8 کیلوریز، چاہے آپ روزانہ کئی گلاس ٹھنڈا پانی پی لیں پھربھی کیلوریز کی یہی مقدار رہے گی۔
یہ بات کسی قدر اہم ہوسکتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پانی پینا چاہے وہ ٹھنڈا ہو یا گرم، آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے، زیادہ کھانے کو روکنے اور سوڈا یا دیگر میٹھے مشروبات سے زیادہ کیلوریز بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اگرچہ ایک کپ گرم پانی معدے کو سکون فراہم کرتا ہے تاہم یہ بات سائنس سے ثابت نہیں ہوئی ہے کہ جسم اسے مختلف طریقے سے جذب کرتا ہے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ پانی پینا صحت اور تنرستی کے لیے اس درجہ حرارت سے زیادہ اہم ہے جس پر اسے پیش کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News