نیند کا دورانیہ آپ کے دل کی صحت پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے؟

صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا کے ساتھ بھرپور اور گہری نیند نہایت ضروری ہے۔
تو کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کا دورانیہ آپ کے دل کی صحت پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اے ایچ اے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایڈورڈو سانچیز کے مطابق جو لوگ نیند کا مناسب دورانیہ مکمل نہیں کرتے ان میں موٹاپا، بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے مسائل کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے تک سونا چاہیے، فوائد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو معیاری نیند لینے کی ضرورت ہے، ایک شخص آنکھوں کی تیز نقل و حرکت کے سبب نیند کے متعدد چکروں سے گزرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ نیند کے 3 مراحل ہیں اور تیسرے میں آپ گہری نیند میں داخل ہوجاتے ہیں جو جسم کو ذہنی اور جسمانی طور پر بحال کرتی ہے، اگر بار بار آپ کی آنکھ کھلتی رہی تو یہ آپ کو گہری نیند میں جانے سے روک دے گا۔
ماہرین نے بتایا کہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جس کا تعلق ذیابیطس اور موٹاپے سے ہے، یہ صورتحال صحت قلب کو کمزور کرنے اور حرکت قلب بند ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News