Advertisement

موسم سرما میں پھٹی ایڑھیوں سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں

موسم سرما میں خشک اور سرد ہواؤں کی بدولت جلد اپنی نمی کھونے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے دیگر موسموں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک عام رویہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت چہرے اور ہاتھوں کی جلد کی تو دیکھ بھال کرتی ہیں تاہم پیروں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں پیرکی جلد خشک ہوکر پھٹنے لگتی ہیں اور سب سے زیادہ ایڑھیاں متاثر ہوتی ہیں۔

موجودہ زمانے میں پیروں کے صفائی اور دیکھ بھال کے لیے سیلون میں پیڈیکیورکیا جاتا ہے جو کہ  کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے اور اسے گھر پر کیا جائے تب بھی اس میں استعمال ہونے والی مصنوعات کافی مہنگی ہوتی ہیں۔

تاہم گھرپرموجود قدرتی اشیاء سے نہ صرف پیروں کی دیکھ بھال کا کام سرانجام دیا جاسکتا ہے بلکہ پھٹی ایڑھیوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے جوکہ ایک تکلیف دے مسئلہ ہے۔

یہاں پرپھٹی ایڑھیوں کے لیے چند بہترین طریقے پیش کیے جارہے ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے نجات دے کرآپ کے تلوؤں کی جلد کو نرم وملائم بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

Advertisement

پھٹی ایڑھیوں کے لیے علاج کے لیے چند آزمودہ  طریقے

گرم پانی سے علاج

اس مقصد کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 2 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا، 2 کھانے کے چمچ نمک، جھانواں اور گرم پانی شامل ہیں۔

ہدایات:

پہلے مرحلے میں ایک برتن میں نیم گرم پانی ڈال کر اس میں نمک اور بیکنگ سوڈا شامل کرکے اچھی طرح ہلائیں اب اس میں  اپنے پیروں کو15 منٹ کے لیے بھگودیں، 15 منٹ کے بعد پیروں کو خشک کر کے جھاوے کی مدد سے ایڑھیوں کو نرمی سے رگڑیں تاکہ اس پر موجود پٹھی ہوئی جلد صاف ہوجائے۔

دوسرے مرحلے میں 2  کھانے کے چمچ  کوئی بھی تیل لے کر اس میں 1 کھانے کا چمچ چینی شامل کریں۔

Advertisement

اس مرکب کو کم از کم 5 منٹ تک استعمال کرتے ہوئے اپنی ایڑیوں اور پیروں کو آہستہ سے رگڑیں۔

نیم گرم پانی سے اپنے پیروں کو دھولیں۔

تیسرے مرحلے میں پیروں کو موئسچرائزکریں۔ اس مقصد کے لیے موم اور زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔ سب سے پہلے موم کو گرم پانی کے پیالے کے اوپر رکھ کر گرم کریں تاکہ وہ پگھل جائے اب اس میں زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اس مرکب کو پیروں پرخصوصاً پھٹی ایڑھیوں پرلگائیں اور موزے پہن کر سو جائیں صبح پھٹی ایڑھیاں بلکل ٹھیک ہوجائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version