Advertisement

زیرہ اور دارچینی سے بنا یہ مشروب وزن گھٹائے ساتھ صحت بھی بڑھائے

دنیا کی ایک بڑی آبادی موٹاپے کا شکار ہیں اورموٹاپابذات خود کئی بیماریوں کی آماجگاہ ہے اس لئے وزن کو ہمیشہ اعتدال میں رکھنا چاہئے، لوگوں کی کثیر تعداد موٹاپے کو کم کرنے کے لئے ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں لیکن وزن کم ہونے پر جیسے وہ دوبارہ معمول کے کھانے پر آتے ہیں تو ان کا وزن پھر بڑھ جاتا ہے۔

تاہم  کچھ افراد میں دیکھا گیا ہے ان میں وزن بڑھنے کا رجحان پایا جاتا ہے وہ کچھ بھی کھا لیں وزن ضرور بڑھے گا اس کے علاوہ ایسے تمام افراد جو دفتر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور ان کی جسمانی سرگرمی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ان کا بھی وزن بڑھنا ایک عام سی بات ہے ۔ اگر وزن بڑھ جائے تو اسے کم کرنا ایک مشکل اور صبر طلب مرحلہ ہے ۔ آج یہاں آپ کو وزن کم کرنے کا ایک آسان طریقہ بتارہیں جس کے لئے آ پ کو ڈائٹنگ کی ضرورت نہیں بلکہ ان صحت بخش مشروبات کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور اپنا وزن گھٹائیں ۔

سیب کا سرکہ اور شہد کا مشروب

پانی ایک گلاس

Advertisement

سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ

شہد ایک کھانے کا چمچ

لیموں کارس ایک چائے کا چمچ

پانی میں تمام اجزاء کو اچھی طرح سے ملائیں اور پی لیں یہ وزن کم کرنے کے ساتھ صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔

زیرہ اور دار چینی کا مشروب

پانی دو گلاس

Advertisement

زیرہ ایک چائے کے چمچ

دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا

لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ

شہد ایک چائے کا چمچ

دو گلاس پانی میں زیرہ دار چینی ڈال کر ابالنے کے لئے چولھے پر رکھ دیں ۔ اسے اتنا ابالیں کہ ان دونوں اجزاء کا عرق اچھی طرح پانی میں شامل ہو جائے اور اس کا رنگ تبدیل ہوجائے ۔ اب اسے چھان لیں ۔ اس کا ایک گلاس پانی لے کر اس میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر استعمال کریں یہ نہ صرف وزن کم کرے گا بلکہ جسم کے فاسد مادوں سے بھی نجات دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version