Advertisement

ناک کی اندرونی سطح کس طرح الزائمر کا خطرہ بڑھاتی ہیں، تحقیق میں اہم انکشاف

اسٹریلیا: سائنسدانوں نے ناک اٹھانے اور الزائمرکے خطرہ بڑھانے کے درمیان ایک کمزورلیکن قابل فہم تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

اکثر افراد اپنی ناک کو نادانستگی میں اوپر کی جانب اٹھاتے ہیں جبکہ بچے اس عمل کو زیادہ کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب اس عمل سے باز رہیں کیونکہ یہ عام سی ایک عادت مستقبل میں الزائمر کا سبب بن سکتی ہے۔

چوہوں پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں محققین کا کہنا ہے کہ ناک میں موجود ولفیٹری اعصاب دماغ تک جانے کا ایک  مختصر راستہ پیش کرتا ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ناک کو اوپر اٹھانے اور اس کی اندرونی سطح کو نقصان پہچنے کے سبب وائرس اور بیکٹیریا بآسانی اس راستے کو استعمال کر کے دماغ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پروفیسر جیمز سینٹ جان، کلیم جونز سینٹر فار نیورو بائیولوجی اور اسٹیم سیل ریسرچ کے سربراہ، جو کہ اس نئی تحقیق کے شریک مصنف بھی ہیں کا کہنا ہے’’ہم نے سب سے پہلے کلیمیڈیا نمونیا کا مطالعہ کیا کہ آیا یہ براہ راست ناک اور دماغ میں جا سکتا ہے۔ یہ الزائمر کی بیماری کی طرح دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو اس کے نتائج حیران کن تھے۔

Advertisement

 کلیمائڈیا نمونیا (بیکٹیریا کی ایک قسم ہے جو سانس کی نالی کے انفیکشن جیسے نمونیا کا سبب بنتی ہے) نے ناک کی گہرائی اور دماغ کے درمیان پھیلے ہوئے اعصاب کو مرکزی اعصابی نظام تک پہنچنے کے لیے براہ راست راستے کے طور پر استعمال کیا۔ اس کے بعد دماغ کے خلیات نے امائلائیڈ بیٹا پروٹین کو جمع کرکے رد عمل کا اظہار کیا، جو الزائمر کی بیماری کی نشوونما کا ایک اہم پیش خیمہ ہے۔

حالانکہ یہ تحقیق چوہوں پر کئی تاہم اس نتائج انسانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران سائنسدان اس رفتار سے حیران رہ گئے جس رفتار سے نمونیا نے چوہوں کے مرکزی اعصابی نظام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، انفیکشن 24 سے 72 گھنٹوں کے اندرمرکزی اعصاب تک سرائیت کرگیا ۔ کیونکہ یہ راستہ بیکٹیریا اور وائرس  کے لیے ناک اور دماغ تک جانے کا مختصراور تیز ترین راستہ ہے۔

اگرچہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ انسانوں میں بھی یہ وائرس اسی رفتارسے اثرنداز ہوں گے یا نہیں۔ اس کے لیے انسانوں پر اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

سائنسدانوں نے لوگوں کو اس بات کی تنبیہ کی ہے کہ وہ ناک کو اوپر اٹھانے اور ناک میں موجود بالوں کو توڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح ناک میں موجود بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے جو کسی بھی وائرس کو دماغ تک رسائی کے لیے آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔ ان باتو پر عمل کر کے آپ  مستقبل میں الزائمر جیسی بیماری کا خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version