کیفین سے بھرپور مشروبات جگر کے لیے مفید ہیں یا مضر؟ تحقیق میں اہم انکشاف

دن کے آغاز پر جو مشروبات استعمال کئے جاتے ہی ان میں دودھ، چائے اور کافی شامل ہے واضح رہے کہ چائے اور کافی میں کیفین موجود ہوتا ہے جوذہن کو جگانے کے ساتھ آپ کو فوری توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
تاہم ماہرین کی جانب سے کیفین کے جگر کے لیے مفید یا مضر ہونے کے بارے میں ابھی بھی بحث جاری ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ جگر انسانی جسم کا اہم ترین عضو ہے جو فلٹرکا اہم کام انجام دیتا ہے صرف یہی نہیں یہ جسم کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زیادہ افعال انجام دیتا ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام، میٹابولزم، نظام ہاضمہ اورجسم کے فاسد مادوں کے اخراج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
جگر جسم کے کئی افعال تو انجام دیتا ہی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ اہمیت فاسد مادوں کے اخراج یعنی ڈیٹوکسی فیکیشن کے لیے ہے۔ اس طرح یہ جسم کو بیماری کا سبب بنے والے زہریلے مادوں سے پاک کر کے صحت مند رکھتا ہے۔
جگر فلٹر جیسا اہم کام بھی انجام دیتا ہے اور آپ کے خون کو فلٹر کرتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اہم عضو ہر وقت مصروف رہتا ہے۔
غیر صحت مند طرز زندگی اورمختلف نشے خصوصاً الکحل کا استعمال جگر کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے یہ اپنے افعال درست انداز انجام نہیں دے پاتا ساتھ ہی چینی سے بنی اشیاء اور موٹاپا بھی اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تاہم ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیفین والی غذائیں یا مشروبات الکحل کے استعمال اور ناقص غذائی عادات کے نتیجے میں جگرکو ہونے والے نقصان کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ دو کپ کافی پینے سے لیور سروسس کا خطرہ 44 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
کافی کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ کافی میں پائے جانے والے کیمیائی مرکبات جگر کے سرروسس کو بہت حد تک کم کرسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بہت ہی اہمیت کی حامل ہے کہ صرف کافی پینے کی سرگرمی سے سروسس کے ہونے کا امکان کافی حد تک کم ہو سکتا ہے جو کہ ایک سستا، آسانی سے دستیاب اور مزیدار مشروب ہے۔
اسی طرح ایسے افراد جو د ن میں کافی کے 4 کپ پیتے ہیں ان میں اس مرض کا خطرہ 65 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
اگر آپ بھی جگر کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو صحت مند طرززندگی کے ساتھ کافی پینے کو اپنا معمول بنالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

