Advertisement

وزن کم کرنے کیلئے کن سبزیوں کا سوپ استعمال کرنا چاہیے؟

وزن کم کرنا ہمارے ملک میں لوگوں کا خاص طور پر خواتین کی اکثریت کا اہم مسئلہ ہے۔

جب ہم فٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ عام طور پر وزن گھتانا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے تاہم وزن کم کرنا کوئی تیز اور آسان عمل نہیں ہے اور نتائج ظاہر کرنے میں مہینوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ نظم و ضبط اور صبر کے ساتھ فٹنس کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں تو  آپ صحت مند طرز زندگی اور وزن پر قابو پا سکتے ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وزن میں کمی کے لیے ڈائیٹ کے منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے یا آپ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بالکل بھی نہیں کھاتے ہیں۔

وقفے وقفے سے بھوکے رہنے، وزن میں کمی کی گولیاں لینے یا دیگر دوائیں اور کیٹو ڈائیٹ سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے لیکن یہ تمام طریقے عارضی ہیں یا دوسرے الفاظ میں غلط۔ کہے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

تو آج ہم آپکو وزن کم کرنے کیلئے ایسی سبزیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کا سوپ استعمال کر کے آپ اپنا وزن باآسانی سے کم کر سکتے ہیں۔

گوبھی کا سوپ:

گوبھی کا سوپ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اسے بنانے کے لیے ایک پین میں تھوڑا سا تیل لیں، اس تیل میں پیاز، ہری مرچ اور کٹی ہوئی گوبھی ڈال کر ہلکا ہلکا پکائیں۔

اس کے بعد دو کپ پانی ڈالیں اور کچھ دیر تک اسے ابلنے دیں، جب سوپ پک جائے تو اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر پی لیں۔

گوبھی کا سوپ پینے سے نظامِ ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے اور جسم کی چربی بھی کم ہوتی ہے۔

چقندر کا سوپ:

Advertisement

چقندر کا سوپ پینے سے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے۔

چقندر کا سوپ بنانے کے لیے ککر میں تھوڑا سا تیل ڈالیں، تیل گرم ہونے کے بعد اس میں پیاز، ٹماٹر اور چقندر ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔

اس میں دو کپ پانی کے ڈالیں اور اب اس کو سیٹی بجنے تک پکائیں۔ جب پک جائے اس میں حسبِ ذائقہ نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

لوکی کا سوپ:

لوکی کا سوپ بنانے کے لیے ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز اور ٹماٹر فرائی کریں، اس کے بعد اس میں کٹی ہوا لوکی ڈالیں اور پانی ملا کر کچھ دیر پکنے دیں۔

اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال دیں، اب اس سوپ کو ٹھنڈا ہونے پر بلینڈ کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version