Advertisement

صرف 10 منٹ میں ہونٹوں کو گلابی اورملائم بنانے کا قدرتی طریقہ جانئے

قدرتی گلابی ہونٹ خواتین کو زیادہ پرکشش اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تمام ہی خواتین  نرم، کومل اور گلابی ہونٹوں کا حصول نہ صرف  چاہتی ہے بلکہ اس کے لیے کئی طرح کے جتن بھی کرتیں ہیں۔

تاہم کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو اپنے ہونٹوں کا زیادہ خیال نہیں رکھتی اورسورج کی روشنی، کیفین کے زائد استعمال حتیٰ کہ غیرمعیاری میک اپ کےاستعمال سے بھی ہونٹ بری طرح متاثر ہوکر سیاہ ہوجاتے ہیں۔

تاہم ہونٹوں کو نرم اور گلابی بنانے کے لیے بازار میں دستیاب کسی مہنگے پروڈکٹ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں گھر میں موجود عام اشیاء کے استعمال سے بھی خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔

نرم اور گلابی ہونٹوں کے لیے

Advertisement

اجزاء:

اس مرکب کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 1 کپ لیموں کارس اور ایک چائے کا چمچ چینی شامل ہیں۔

تیاری:

تازہ لیموں سے 1 کپ لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ اب اس لیموں کے رس میں 1 چائے کا چمچ چینی شامل کریں، اب انہیں انہیں آہستہ سے مکس کریں لیکن یاد رکھیں کہ جوس میں چینی کو مکمل تحلیل نہیں کرنا ہے۔ اب اس مرکب کو اپنے ہونٹوں پر لگائیں، اسے آہستہ سے رگڑیں۔ بعد میں اپنے ہونٹوں پر موجود جلد کو صاف کرنے کے لیے گرم پانی سے دھو لیں۔ سونے سے قبل لیموں کے رس کو ہونٹوں پر لگا کر نرمی سے رگڑیں اور رات بھر لگا رہنے دیں۔ اس عمل کو 5 سے6 دن تک مستقل دہرائیں آپ کے ہونٹ نرم اور گلابی ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version