Advertisement

زیتون کے تیل کا یہ فائدہ تو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا

زیتون اور زیتون کے تیل کا شمار اُن غذائی اشیاء میں ہوتا ہے جو اپنے اندر ان گنت فوائد رکھتے ہیں۔

زیتون کے تیل میں موجود کثیر مقدار میں میکرونیوٹریشن ، فیٹی ایسڈ اور وٹامن اسے ایک صحت مند غذا بناتے ہیں۔

تو آئیے ہم آپکو زیتون کے تیل فوائد بتاتے ہیں۔

ہیئر کنڈیشنر کے طور پر استعمال کریں

اگر آپ کے بال خشک اور نازک یا ہلکے ہوگئے ہیں تو ان میں نمی لانے کے لیے زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔

Advertisement

کیل مہاسوں سے نجات

چار چائے کے چمچ نمک کو تین چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر ایک پیسٹ سا بنالیں۔

اب اس مکسچر کو اپنے ہاتھوں اور انگلیوں پر انڈیل لیں اور چہرے پر پھیرنا شروع کردیں۔

ایک یا دو منٹ تک ایسا کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔

 اس طریقے کو ایک ہفتے تک روزانہ آزمائیں اور پھر اس کو ہفتے میں دو سے تین بار تک محدود کردیں۔ آپ کو جلد اپنے چہرے پر نمایاں بہتری نظر آئے گی۔

چکنے ہاتھوں کی صفائی

Advertisement

اگر ہاتھوں میں گاڑی کی گریس یا پینٹ لگ جائے تو ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ نمک یا چینی اپنے ہاتھوں پر انڈل لیں۔

اس مکسچر کو مضبوطی سے ہاتھوں پر کئی منٹ تک رگڑیں پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔

بالوں پر لگ جانے والے کو ہٹانا

اگر کسی وجہ آپ کے بالوں میں پینٹ لگ جائے تو زیتون کے تیل سے روئی کی کچھ مقدار کو بھگو کر نرمی سے اپنے بالوں پر پھیریں۔

فرنیچر کی پالش بنائیں

لکڑی کے فرنیچر کی چمک دمک بحال کرنے کے لیے زیتون کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا عرق یا سفید سرکہ ہو، جسے ایک اسپرے بوتل میں ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر فرنیچر پر اسپرے کریں اور ایک یا دو منٹ تک مکسچر اس پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد کسی صاف کپڑے یا تولیے سے صاف کرلیں۔

Advertisement

گلے کی خراش سے آرام

اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل فوری اور عارضی حل ثابت ہوسکتا ہے۔

دروازے کے جوڑ کی چوں چوں روکیں

درحقیقت آپ کے دروازے کے قبضے زنگ کا شکار ہو کر شور کرنے لگے ہیں تو زیتون کے تیل کو استعمال کریں۔

دیوار اور فرنیچر سے اسٹیکر نکالیں

میز، کرسی یا دیوار پر بچے نے کچھ چپکا دیا ہے تو زیتون کے تیل کو اسٹیکر پر لگائیں اور چند منٹ بعد آسانی سے کھینچ لیں، جس سے کوئی نشان بھی نہیں بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version