Advertisement

موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے لیے یہ ڈے کریم گھر پر بنائیں

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں خشک ہوائیں چلتی ہیں یہی وجہ ہے کہ موسم سرما جلد کو بھی متاثرکرتا ہے۔

سرد ہواؤں میں جلد خشک ہوکر پھٹنے کے ساتھ ہی اپنی رنگت کوبھی کھونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں جلد کو دیگر موسموں کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ موسم سرما میں جلد کی حفاظت کے لیےایک ایسی کریم یا مؤسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے جو دن بھر ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ رنگت نکھارنے اورقدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو۔

اس مقصد کے لیے بازار میں کئی طرح کی کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں تاہم ان میں کئی طرح کے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو اکثر اوقات سرد موسم میں الرجی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گھریلواشیاء کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی کریم بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی جو موسم سرما میں ہونے والے جلد کے تمام مسائل کا بہترین حل ثابت ہوگی۔

Advertisement

اس کریم کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکارہیں وہ کچھ اس طرح سے ہیں، 2 کھانے کے چمچ شیابٹر، 2 کھانے چمچ بادام کا تیل، 1 چائے کا چمچ گلیسرین، 1 کھانے کا لیموں کا رس، 4 چائے کاچمچ ایلوویرا جیل اورچند قطرے ایسنیشل آئل کے۔

سب سے پہلے شیابٹر کو کسی پیالی میں لے کر گرم پانی کے اوپر رکھیں تاکہ یہ پگھل جائے، اب اس میں بقایا تما اجزاء کو شامل کر اچھی طرح مکس کریں اس مقصد کے لیے بلنڈر کا ستعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ جب یہ اچھی مکس ہوجائے تو اسے ایک جارڈال کر محفوظ کرلیں۔ اسے کمرے کے درجہ حرارت پررکھیں یہ تین ماہ تک کار آمد رہے گی۔

اس کریم تھوڑی سی مقدار لے کر آپ سے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں یہ دن بھر آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے ساتھ قدرتی نکھار بھی لائے گی۔

 نوٹ: شیابٹر کی جگہ آپ بغیر نمک ملا مکھن، پیٹرولیم جیلی یادودھ کی بالائی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version