Advertisement

سردیوں میں خشک کھانسی دور کرنے کے آزمودہ اور آسان تین گھریلو نسخے

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کئی موسمی بیماریاں بھی چلی آتی ہیں ان میں نزلہ زکام اور خشک کھانسی شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سردیوں کی شدت اور خشکی کا سب سے پہلا حملہ گلےکی خراش کی صورت میں ہوتا ہے۔ اس پورے عرصے میں کئی افراد کو خشک کھانسی آگھیرتی ہے۔ یہ کھانسی ایک جانب تو دن کے معمولات میں چین نہیں لینے دیتی تو دوسری جانب خود نیند کے معمولات شدید متاثر کرتی ہے۔ اس طرح گویا دن اور رات کا سکون بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ لیکن مہنگی ادویہ اور کھانسی کے شربتوں میں اکثر نیند آور مرکبات ہوتے ہیں جو مختلف افراد پر مختلف انداز سے غنودگی طاری کرتے ہیں۔ اس تناظر میں نہایت مجرب اور کم خرچ سادہ نسخے ایسے ہیں جو سردیوں کی خشک کھانسی کو فوری طور پر رفع کرتے ہیں۔

شہد

بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید شہد کو طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں غیرمعمولی مقام حاصل ہے۔ یہ اپنے اینٹی بایوٹکس خواص کی بنا پر گلے کی خراش دور کرتا ہے، سانس کی نالی کو صاف کرتا ہے اور ا کھانسی کو ختم کرتا ہے۔

2007میں کی گئی تحقیق کے مطابق شہد میں کھانسی دور کرنے والے مرکب ڈیکسٹرومیتھورفین سے زیادہ قوت ہوتی ہے جو رات کو بالخصوص بچوں کے کھانسی کے دورے کو کم کرسکتا ہے۔

Advertisement

شہد کو چائے یا نیم گرم پانی میں ملاکر بھی پیا جاسکتا ہے لیکن یاد رہے کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کو شہد کی اتنی بڑی مقدار نہ پلائیں بلکہ ماہرین انہیں شہد دینے سے منع کرتے ہیں۔

ہلدی اور خشک کھانسی

ہلدی میں زردی مائل رنگ دینے والا کیمیکل کرکیومِن کہلاتا ہے جس میں اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیرئیل اور اینٹی انفلیمیٹری (سوزش دور کرنے) والے خواص موجود ہوتے ہیں۔ اپنی لاتعداد خواص کی بنا پر یہ خشک کھانسی کو رفع کرتی ہے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ کرکیومن اکثرحالات میں جسم میں جاکر ضائع ہوجاتی ہے اور اگر سیاہ مرچ اس کے ساتھ ملائی جائے تو اس کے خون میں جذب ہونے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اورنج جوس میں چائے کا ایک چمچہ ہلدی اور چائے کے چمچ کے آٹھویں حصے کے برابر پسی ہوئی سیاہ مرچ ملاکر اسے استعمال کرسکتےہیں۔ یا گرم پانی اور چائے میں بھی ملاکر پی جاسکتی ہے۔

یونانی اور مشرقی طب میں ہزاروں برس سے ہلدی کو سانس کی نالی کو تندرست رکھنے میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دمے کے مرض کو بھی کم کرتی ہے۔

ملیٹھی ایک جادوئی جڑ

Advertisement

ملیٹھی کا قہوہ سینے سے بلغم نکال باہر کرتا ہے۔ طب میں اسے ہزاروں سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔ اسی طرح ایک چمچہ شہد میں ملیٹھی کی تھوڑی مقدار ملاکر کھانے سے بھی کھانسی میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔

ملیٹھی سینے کی جکڑن کو دور کرکے سانس کی روانی کو بہتر بناتی ہے اور اس کے دیگر لاتعداد فوائد میں یہ بہترین درد کش ہے اور اس کے علاوہ جسمانی قوت فراہم کرنا بھی اس کےاہم خواص میں سے ایک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version